آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کوعبرتناک شکست دیدی

پونے (نیوزلائن) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ تیسرے دن ہی سامنے آ گیا ہے اور بھارت کو 333 رنز کی شرمناک شکست سے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹریلیا نے اس فتح کے ساتھ 6 سال بعد ایشیاءکی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے جبکہ بھارت کو تقریباً پانچ سال بعد اپنی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی ہے۔ سٹیو او کیف کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 441 رنز کے ہدف کے تعاقب…

Read More

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بارود کی سمگلنگ

اسلام آباد(نیوزلائن) حساس اداروں نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بارود لانے والے دو ٹرک ڈرائیورز کو صادق آباد سے گرفتار کر لیا ،ْٹرک ڈرائیور سخی بادشاہ اور رسول نواز دہشت گردوں کو دھماکوں کے لئے بارودی مواد پہنچاتے تھے۔ نیوزلائن کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خفیہ اطلا ع ملی تھی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں وطن دشمنوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے بارود سمگل کیا جا رہا ہے اور اس گھناؤنے دھندے میں وانا کے دو ٹرک ڈرائیور سخی بادشاہ اور رسول نواز…

Read More

فیصل آباد: حساس مقامات پر تجاوزات کی بھرمار‘ سکیورٹی سوالیہ نشان

فیصل آباد (نیوزلائن)حساس اداروں کی طرف سے فیصل آباد میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے متعدد مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ شہر کا سب سے حساس ترین مقام ڈی پی ایس سکول کو قرار دیا گیا ہے مگر سکول کے ارد گرد تجاوزات کی بھرمار حساس مقام کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ کی سنجیدگی ظاہر کرر ہی ہے۔نیوز لائن کے مطابق صرف سکول کے باہر ہی نہیں بلکہ سکول کے اندر بھی ریڑھی چھابڑیاں لگی ہوئی ہیں۔ سکول میں…

Read More

مردم شماری کی تیاری مکمل‘30ارب روپے خرچ آئیں گے

اسلام آباد(نیوزلائن)15 مارچ کو پہلا مرحلہ شروع، 5 کروڑ 60 لاکھ فارم استعمال ہونگے، حساس علاقوں میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری کا آپشن، نئی مردم شماری کے تحت 2018ء کے الیکشن اور قومی اسمبلی کی نشستیں تقسیم ہونگی، ذاتی معلومات کو صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ سیکرٹری شماریات ڈاکٹر شجاعت نے کہا ہے کہ حکومت نے مردم شماری کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔ تمام سٹاف قومی جذبے کے تحت اس قومی فریضے کو انجام دینے کیلئے تیار ہے۔ شماریات ڈویژن کی تیاری سے مطمئن ہیں۔ مردم شماری میں شفافیت…

Read More

لعل قلندر کی درگاہ خون سے لال‘90شہید‘250زخمی

دادو(نیوزلائن)درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش دھماکہ ہوا ہے۔ جس سے لعل قلندر کا مزار خون سے لال ہو گیا۔ درگاہ پر خودکش دھماکے میں 90افرا شہید اور250سے زائد زخمی ہوگئے۔جاں بحق و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جمعرات کے باعث زائرین کی بڑی تعداد مزار میں موجود تھی، دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی، درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، شہر کے اسپتالوں میں طبی سہولیات اور ایمبولینسوں کی کمی کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق…

Read More