نیب نے نورالامین مینگل کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

فیصل آباد(ندیم جاوید)قومی احتساب بیورو (نیب )نے فیصل آباد کے سابق ڈپٹی کمشنر و ڈی سی او نورالامین مینگل کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ احتساب بیورو نے نورالامین مینگل کے دور کے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ قبضے میں لینا شروع کردیا ہے ۔ مینگل کیخلاف کرپشن کی شکایات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور بہت جلد ان سے باضابطہ تفتیش شروع کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ نیوزلائن کے مطابق نیب سابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نور الامین مینگل کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ نیب…

Read More

پنجاب فوڈ اتھارٹی گلی محلوں میں غریبوں کیخلاف کارروائیوں تک محدود

فیصل آباد(ندیم جاوید)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلی اشیاء بنانے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور میاں شہباز شریف کے ویژن کے بالکل الٹ کام کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے صوبہ بھر میں اتھارٹی کی کارروائیاں گلی محلوں میں غریب دکانداروں‘ چھوٹے ریسٹورنٹس‘ ریڑھی چھابڑی والوں اور سکولوں کی کینٹینوں تک محدود کر دیا ہے جبکہ زہریلی اشیاء بنانے والوں بارے تمام معلومات اور ثبوت موجود ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام پر وزیراعلیٰ…

Read More

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چینی نمک پر پابندی عائد کر دی

راولپنڈی(نیوزلائن) اجینو موتو،جسے چینی نمک بھی کہا جاتا ہے، ہمارے ہاں گزشتہ کچھ سالوں سے بہت مقبول ہو چکا ہے لیکن بدقسمتی سے شہریوں کی اکثریت اس بات سے بے خبر ہے کہ یہ صحت کے لئے بے حد نقصان دہ ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے تحقیق کے بعد اس کے نقصانات ثابت ہونے پر اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سائنٹیفک پینل کی تحقیق میں پتا چلا کہ اجینو موتو یا چائنہ سالٹ میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے جوسر درد، دل کی بے ترتیب…

Read More

فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ کولڈ ڈرنک مافیا کے پروردہ مافیا نے اس حکومتی پابندی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔سکول و کالجوں کے پرنسپل اورا ساتذہ بھی اس پابندی کو ناکام بنانے میں مافیا کے ہمنوا ہیں۔ خود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام بھی پابندی کے حوالے سے کارروائیاں کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر100میٹر کی حدود میں کولڈ ڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کررکھی…

Read More

پنجاب فوڈاتھارٹی کادوہرا معیار:امیروغریب کیلئے الگ الگ قانون

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے طبقاتی تقسیم اور غریب و امیر میں امتیاز کی نئی روائت قائم کر دی ہے۔ نام نہاد شرفاء کی لسٹ میں شامل افراد کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قانون اور اتھارٹی حکام کے روئیے الگ ہیں جبکہ معاشرتی تقسیم کی بناء پر اس لسٹ میں شمولیت اختیار نہ کر سکنے والوں کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قانون علیحدہ اور اتھارٹی حکام کا روئیہ مختلف ہو جا تا ہے۔ امیر زادوں کے سامنے اتھارٹی حکام بھیگی بلی بن جاتے ہیں اور ڈی جی کے علاوہ…

Read More