ہماری انسداد بدعنوانی حکمت عملی کامیاب رہی‘ چیئرمین نیب

اسلام آباد (نیوزلائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے، نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔وہ نیب کے علاقائی بیوروز کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس کے دوران نیب کے تمام علاقائی بیوروز، پراسیکیوشن، آگاہی و تدارک سمیت نیب ہیڈ کوارٹرز کے تمام شعبوں اور نیب کی موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ…

Read More

احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں: جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد (نیوزلائن) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ’ احتساب سب کیلئے‘کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتے ہیں، بدعنوانی ایک ناسور ہے ،خاتمہ میں ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے، تمام انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق عمل جبکہ کرپشن سے متعلق شکایت کنندگان کی شکایات کو نیب قوانین کے مطابق نمٹایا جارہا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے یہ بات جمعرات کو کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔…

Read More

صادق سنجرانی چیئرمین ‘ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد(نیوزلائن)سینیٹ میں اپوزیشن کے اتحاد نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی کو بالاخر نیا چیئرمین سینیٹ منتخب کرا لیا ہے۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں 103 سینیٹرز نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔ صادق سنجرانی کو 57 جبکہ ان کے مدمقابل حکومتی اتحاد کے امیدوار راجا ظفر الحق صرف 43 ووٹ حاصل کر پائے۔ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے حلف لیا جس کے فوری بعد انہوں نے ایوانِ بالا کے قائد کی نشست سنبھال لی۔ اس کے…

Read More

چیئرمین کا انتخاب: سینیٹ اجلاس 12مارچ کو طلب

اسلام آباد(نیوزلائن)سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے ایوان بالا کا اجلاس 12مارچ کی صبح 10بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی نومنتخب 52ارکان سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔ جس کے بعد اجلاس شام 4بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔ اس دوران چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ بیلٹ سے ہوگا۔ گنتی کے فوری بعد کامیاب امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا ۔ اور اجلاس کے دوران ہی نومنتخب چیئرمین اور…

Read More

طیارہ حادثہ : چیرمین پی آئی اے اعظم سہگل مستعفی

اسلام آباد(نیوزلائن) پی آئی اے کے چیرمین اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نیوزلائن کے مطابق پی آئی اے کے چیرمین اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو انہوں نے پی آئی اے بورڈ کو بھیج دیا ہے جب کہ ترجمان پی آئی اے نے بھی اعظم سہگل کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سہگل نے طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے معاملات پر استعفیٰ دیا ہے۔ دوسری جانب چیرمین پی آئی اے اعظم سہگل کی جانب…

Read More