دس سرکاری کالجوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کا پلان تیار

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد ریجن دس سرکاری کالجوں کو 102کلاس رومز کی کمی کا سامنا ہے۔کلاس رومز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سکیمیں صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں ان کالجوں میں آٹھ لیبز سمیت 102کلاس رومز کی تعمیر کیلئے ڈیمانڈ بھجوائی گئی ہے جس میں سے خواتین کالج سمندری میں 12کلاس رومز پر مشتمل بی ایس بلاک‘ بوائز کالج سمندری میں 12کلاس رومز پر مشتمل بی ایس بلاک‘ گورنمنٹ ملت ڈگری کالج غلام محمد آباد میں چھ کلاس رومز اور چار لیبز پر مشتمل ڈگری بلاک‘ گورنمنٹ…

Read More

شہباز شریف کا شاہی فرمان‘کلاس رومزمنصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

فیصل آباد (ندیم جاوید)وزیراعلیٰ پنجاب کے شاہی فرمان کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں نو سو سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیاہے۔ جبکہ منصوبے کی لاگت میں بھی تیس کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔دو سال سے نئے کلاس رومز کے منصوبے کے ٹینڈرز کی نیلامی بھی ممکن نہیں ہو پا رہی۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصل آباد ریجن کے علاقوں فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کے سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا…

Read More

فیصل آباد کے 48سکولوں میں ایک بھی کلاس روم موجود نہیں

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے 48سکولوں میں ایک بھی کلاس روم موجود نہیں ۔ گرمی ہو یا سردی طلبہ کی کلاس کھلے آسمان تلے ہی لگنی ہوتی ہے۔ان سکولوں میں بارش چھٹی کی نوید لاتی ہے۔ آسمان سے پانی برستے ہی طلبہ کیساتھ اساتذہ کیلئے بھی بھاگم بھاگ گھر جانے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہوتا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 48سکولوں میں سرے سے کوئی ایک بھی کلاس روم نہیں ہے۔ ان سکولوں میں کلاس روم یا تو سرے سے ہے ہی نہیں یا ناقبل استعمال ہو…

Read More

فیصل آباد کے80فیصد سکولوں میں بچے کھلے آسمان تلے پڑھنے پرمجبور

فیصل آباد(احمد یٰسین)شہباز شریف حکومت دس سال کے اقتدار میں بھی صوبے کے دوسرے بڑے شہر کے کی سکولوں کی حالت زار سنوارنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔فیصل آباد کے 1858سکولوں میں 6481کلاس رومز کی کمی ہے اور بچے کھلے آسمان تلے کلاس لینے پر مجبور ہیں۔ گرمیوں میں درختوں کی چھاؤں اور سردیوں میں دھوپ ہی بچوں سہارا اور موسم کی شدت سے بچانے کا موجب ہوتی ہے۔نیوزلائن کے مطابق ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں سرکاری سکولوں کی حالت زار انتہائی دگرگوں ہے۔ سکولوں کی خستہ…

Read More