آشیانہ کرپشن: شہباز شریف کے قریبی ساتھی احد چیمہ گرفتار

لاہور(نیوزلائن)پنجاب کمپنیز سکینڈل کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احد چیمہ کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے باعث گرفتار کیا گیا ہے اور یہ گرفتاری لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر واقعہ دفتر سے عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد چیمہ کو نیب لاہور نے دو مرتبہ طلب کیا تو وہ پیش ہو گئے مگر تیسری مرتبہ طلب کرنے پر وہ پیش نہیں ہوئے…

Read More

محکمہ انہارفیصل آباد میں پچاس کروڑ کا کرپشن سکینڈل

فیصل آباد (عاطف چوہدری)فیصل آباد ریجن میں محکمہ انہارکے آبیانہ کی پچاس کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ کرپشن سکینڈل میں چیف انجینئر انہار‘ پیڈاحکام‘ فارمر آرگنائزیشنز کے عہدیدار اور متعدد دیگر افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیوزلائن کے مطابق محکمہ انہار فیصل آباد ریجن میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کا آبیانہ سکینڈل سامنے آیا۔ کسانوں سے آبیانہ وصول کرلیا گیا ہے مگر اسے قومی خزانے میں جمع کروانے کی بجائے سرکاری افسران اور کسان تنظیموں نے آپس میں بندربانٹ کرلی۔ایسا ریجن کی…

Read More

پولیس پٹرول پمپ کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پولیس پٹرول پمپ فیصل آباد کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں۔معاملے میں پمپ انچارج کے علاوہ نقدی محرر‘ اکاؤنٹ آفیسر اور بعض اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کروڑوں روپے کا ہیر پھیر کرنے کے علاوہ جعلی کمپنی سے پمپ کا بوگس آڈٹ بھی کروا لیا گیا۔ آر پی او‘ سی پی او اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن معاملے کا علم ہونے اور انکوائری میں ملزمان کے گھپلوں میں ملوث ہونے کاثابت ہونے کے باوجود بااثر ملزمان کیخلاف ایکشن نہیں لے رہے…

Read More

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن‘ آڈٹ میں ثابت

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن صوبائی حکومت کے آڈٹ میں پکڑی گئی۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کرپشن و لوٹ مار کی طویل داستان کا کوئی جواب نہ دے سکے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں طویل عرصے سے لوٹ مار خوردبرد کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ کمپنی کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز وزیرمملکت خزانہ رانا محمد افضل خان کمپنی میں ہونیوالی کرپشن و لوٹ مار پر افسران کی متعدد بار سرزنش بھی کر چکے تھے۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ عماد…

Read More

سال2017: انٹی کرپشن ’’ تحفظ کرپٹ مافیا‘‘مشن پر گامزن رہا

فیصل آباد(احمد یٰسین)سال رواں کے دوران محکمہ انٹی کرپشن فیصل آباد کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ سرکاری افسران کا محاسبہ کرنے کی بجائے کرپٹ مافیاز کو تحفظ دینے کیلئے سرگرم رہا ۔ ایک سال میں انٹی کرپشن فیصل آباد نے کرپشن میں ملوث عناصر کیخلاف آنیوالی درخواستوں میں سے صرف چار فیصد کارروائی کی باقی درخواستوں پر کارروائی کی بجائے انہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن فیصل آباد نے سال 2017کے دوران کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف آنیوالی ساڑھے تین ہزار سے زائد درخواستوں کو…

Read More