کشمالہ طارق کی خلاف میرٹ تقرری کیس کی سماعت شروع

لاہور (نیوزلائن) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی خاتون محتسب کشمالہ طارق کی میرٹ کے برعکس تقرری کے خلاف درخواست پرسماعت شروع کردی ہے ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار رحمت قریشی نے موقف اختیار کیا کہ کشمالہ طارق کو آئین اور قوانین کے برعکس وفاقی خاتون محتسب کے عہدے پر تعینات کیا گیا،کشمالہ طارق آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت دی گئی اہلیت پر پورا نہیں اترتیں،آئین اور قوانین…

Read More

پنجاب حکومت نے 10 سال میں کچھ نہیں کیا، ناکامی کا اشتہار دے

اسلام آباد(نیوزلائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ صاف پانی فراہم کرنے کیلئے مختص رقم سے بلٹ پروف گاڑیاں لی جا رہی ہیں،چیف سیکرٹری صاف پانی کمپنی کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کریں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس پاکستان آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی…

Read More

کراچی:احتساب عدالت کی ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت

کراچی(نیوزلائن)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے احتساب عدالت میں بیرون ملک علاج کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں 20 جنوری سے 20 فروری تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو15 دن کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،عدالت نے انہیں 60 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کا…

Read More

کمپنیوں میں کرپشن: جواب کے لئے حکومت کو آخری مہلت

لاہور(نیوزلائن)لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی سمیت 56 کمپنیوں میں اربوں روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کے خلاف درخواست پرکمپنیوں کے وکلا ء کو جواب داخل کروانے کے لئے آخری مہلت دے دی ۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت شروع کی تو صاف پانی کمپنی سمیت 56کمپنیوں کے وکلا نے جواب جمع کروانے کے لئے مزید مہلت دینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کروائے گئے تو قانون کے مطابق…

Read More

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری

لاہور(نیوزلائن)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے 22 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے قیام کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے محکمہ صحت کے محمد اشرف سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار سینر فارمیسی ٹیکنیشن کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ان کی تقرری، تبادلے اور تادیبی کارروائی کا انتظامی کنٹرول وزرات صحت کے پاس تھا لیکن 24 اگست2017 ءکو لاہور سمیت22 اضلاع…

Read More