ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز سی پیک میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے خوفزدہ

اسلام آباد(رانا حامد یٰسین)پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری سی پیک منصوبے میں بڑے پیمانے پر غیرملکی سرمایہ کاری سے خوفزدہ ہوگئی ہے اور سی پیک کے حوالے سے شکوک و شبہات اور خدشات سے بھرے خطوط وفاقی حکومت کو ارسال کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ سی پیک سے خوفزدہ صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز میں اکثریت فیصل آباد کے بزنس مینوں کی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک بھر کے صنعتکارسی پیک کے حوالے سے شکوک و شبہات اور خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔ صنعتکاروں کا خدشہ ہے کہ سی پیک منصوبے…

Read More

نیوورلڈآرڈر کی تشکیل: امریکہ کیلئے خطرہ‘ پاکستان کا کردار مرکزی

پاکستان کی موثر حکمت عملی اور پاک چائینہ دوستی کی بدولت دنیا میں معاشی و دفاعی تبدیلیاں آرہی ہیں۔مستقبل قریب میں ”نیو ورلڈ آرڈر“ تشکیل پا رہا ہے۔نیو ورلڈ آرڈر میں دنیا ”یونی پولرورلڈ“ سے نکل کر ایک مرتبہ پھر ”بائی پولر ورلڈ“ یا بڑی حد تک ”ٹرائی پولر ورلڈ“ کے عالمی منظر نامے میں پہنچ جانے کا ااحتمال ہے۔ نیو ورلڈ آرڈر کی تشکیل کیلئے ابتدائیہ لکھا جا چکا ہے۔ نئے عالمی آرڈر میں ایک جانب شمالی امریکہ کی ریاستوں کے اتحاد میں خلل پڑنے کا خدشہ موجود ہے…

Read More

سی پیک : ہالینڈ نے بھی شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی

اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان کا سی پیک ہرملک کی آنکھ کا تارا بن گیا، ہالینڈ نے بھی میگا منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی۔ ڈچ سفیر کہتی ہیں کہ گوادر بندرگاہ کو جدید خطوط پر چلانے کیلئے فنی تعاون کو تیار ہیں۔بڑے منصوبے سے بڑے بڑے ملکوں کے خواب جڑ گئے، روس اور ایران کے بعد ہالینڈ بھی سی پیک کا حصہ بننے کو بے تاب ہے، ڈچ سفیر نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ کا افتتاح کیا تو دل کی بات بھی بتادی۔ڈچ سفیر کا کہنا ہے کہ…

Read More

اپنا مقدمہ تاریخ کے حوالے کردیا‘ میڈیا میں کریڈٹ لینا مقصد نہیں‘ زرداری

کراچی (نیوز لائن) سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک کا خیال اور پالیسی دے کر ہم نے اپنا اشتہارتاریخ میں دے دیا ہے اوراس حوالے سے میڈیا میں اپنا کریڈٹ لینے کے اشتہاردینے والوں سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے، آصف علی زرداری نے ان خیالات کا اظہار بلاول ہاؤس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرز، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو چائنہ پاک اقتصادی راہداری منصوبہ میں سندھ…

Read More

سی پیک گوادر میں اور ترقی لاہور میں

اسلام آبا د(نیوزلائن)صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے 80 طلبہ اور طالبات گذشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے چار روزہ دورے کے بعد سرکاری لیپ ٹاپس کے ساتھ واپس لوٹے ہیں۔یہ طلبہ پنجاب کی مہمان نوازی سے کافی متاثر دکھائی دیتے ہیں تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ایک ملاقات میں بلوچ طلبہ کے سوالات نے شہباز شریف کو مشکل میں بھی ڈال دیا۔سوال تھا کہ سی پیک کے تحت اہم اور کلیدی کردار گوادر کا ہے لیکن ترقی پنجاب میں ہو رہی ہے، آخر کیوں؟ تقریب کے میزبان نے…

Read More