دھرنا آپریشن رانا ثناء اللہ کی وجہ سے ناکام ہوا

اسلام آباد(نیوزلائن)فیض آباد میں دھرنا دینے والوں کیخلاف وفاقی حکومت کا آپریشن وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں اور آئی پنجاب کی وجہ سے ناکام ہوا۔ یہ کسی مخالف کا کہنا نہیں ہے بلکہ خود ن لیگ کے وفاقی وزیر داخلہ کا مؤقف ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ اور آئی جی پنجاب نے آپریشن کیلئے تعاون نہیں کیا۔ راولپنڈی سے آنیوالے مظاہرین کو روکا نہیں گیا ۔ آپریشن کے دوران مظاہرین کو راولپنڈی کی جانب سے امداد ملتی رہی۔وزیر داخلہ واشگاف الفاظ میں…

Read More

زاہد حامد سمیت دو وزراء سے استعفے لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاقی حکومت نے وزیر قانون زاہد حامد اور ایک دوسرے اہم وفاقی وزیر سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نیوزلائن کے مطابق وفاقی حکومت نے دھرنا آپریشن میں ناکامی کے بعد اپنے آخری آپشن کو استعمال کرتے ہوئے دھرنا مظاہرین کے بنیادی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی وزیر زاہد حامد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زاہد حامد کے علاوہ بھی ایک وفاقی وزیر کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

Read More