بلاول بھٹو کاچنیوٹ سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چنیوٹ (نیوزلائن) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں الیکشن کو دلچسپ بنا دیا ہے۔پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو فیصل آباد سے ملحقہ ضلع چنیوٹ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔چنیوٹ شہر اور چنیوٹ کے فیصل آباد سے ملحقہ علاقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100سے بلاول بھٹو کے لئے کاغذات نامزدگی پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر حسن مرتضیٰ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے حاصل کئے ۔ بلاول بھٹو کے امیدوار نہ ہونے کی صورت میں اس حلقے سے حسن مرتضیٰ خود پی…

Read More

انتخابات میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے

لاہور(نیوزلائن)پاکستان میں پہلی بار آئندہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے ، الیکشن کمیشن نے نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا۔ بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ایڈوانس رقم جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے جب کہ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ…

Read More

فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل‘ متعدد اپ سیٹ متوقع

فیصل آباد(احمد یٰسین)نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد ضلع اور شہر میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل ہوگئے ہیں۔ ضلع بھر کے 21صوبائی حلقوں میں سے کوئی ایک بھی حلقہ ایسا نہیں ہے جو 2013کے الیکشن کی حلقہ بندیوں کیساتھ 70فیصد تک بھی مماثلت رکھتا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے متعدد اپ سیٹ ہونے اور کئی برج الٹ جانے کی توقع کی جارہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے۔ حلقوں کے نمبر…

Read More

فیصل آباد کے رائے دہندگان میں سوا تین لاکھ کا اضافہ

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں عوامی رائے دہندگان کی تعداد میں سوا تین لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ الیکشن کے بعد سے پانچ سالوں میں ضلع فیصل آباد میں 327058ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عام انتخابات تک مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ووٹرز کی غیر حتمی فہرست کے مطابق گزشتہ الیکشن میں فیصل آباد میں رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 4082693تھی ۔ جو اب بڑھ کر 4409751ہو گئی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں کو ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کردیا ہے اور…

Read More

تحریک انصاف کی ٹکٹ کیلئے مالی حیثیت بنیادی شرط قرار

لاہور(نیوزلائن)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا تین نکاتی فارمولہ ترتیب دیدیا ہے ۔ تین نکاتی فارمولے میں امیدوار کا مالی طور پر انتہائی مضبوط ہونا پہلی شرط قرار دیا گیا ہے ۔ اس فارمولے کے تحت تحریک انصاف نے صرف مضبوط امیدواروں کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے ملک بھر کے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ،عمران خان ٹکٹوں کے فیصلے پارٹی کے…

Read More