سابق چیف سیکرٹری ناصر کھوسہ نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب نامزد

لاہور(نیوزلائن) ناصر سعید کھوسہ کو نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا ہے، ناصر سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف کھوسہ کے بھائی ہیں جوکہ پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے پانچ رکنی بینچ میں بھی شامل تھے۔ نیوزلائن کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر سعید کھوسہ اچھی شہرت کی حامل شخصیت ہیں۔ملک کو جمہوری…

Read More

سابق چیف جسٹس ناصرالملک نگران وزیراعظم نامزد

اسلام آباد(نیوزلائن) سابق چیف جسٹس ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کے ذریعے نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ جسٹس ناصر الملک کا تعلق پاکستان کے شمالی مغربی صوبے خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ 17 اگست 1950 کو سوات میں پیدا ہوئے۔ اُنھیں 1993 میں صوبہ خیبر پختونخوا کا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا گیا اور 1994 میں اُنھیں پشاور ہائی کورٹ…

Read More

دس سرکاری کالجوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کا پلان تیار

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد ریجن دس سرکاری کالجوں کو 102کلاس رومز کی کمی کا سامنا ہے۔کلاس رومز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سکیمیں صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں ان کالجوں میں آٹھ لیبز سمیت 102کلاس رومز کی تعمیر کیلئے ڈیمانڈ بھجوائی گئی ہے جس میں سے خواتین کالج سمندری میں 12کلاس رومز پر مشتمل بی ایس بلاک‘ بوائز کالج سمندری میں 12کلاس رومز پر مشتمل بی ایس بلاک‘ گورنمنٹ ملت ڈگری کالج غلام محمد آباد میں چھ کلاس رومز اور چار لیبز پر مشتمل ڈگری بلاک‘ گورنمنٹ…

Read More

تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور انتظامی عملہ منشیات فروشی میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن) تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ نے مافیا کا روپ دھار لیا۔ سکولوں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیوں میں ٹیچرز‘ انتظامی عملے کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کو منشیات فروش مافیازکا ساتھ بھی میسر ہے اور اعلیٰ بیوروکریسی‘ بلدیاتی نمائندوں‘ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے مسلسل رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہاں منشیات فروشی کی جارہی ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا…

Read More

جی سی یونیورسٹی کی ’’ڈائنامک لیڈر شپ‘‘ کا فراڈ کیساتھ مسلسل جھوٹ

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈائنامک لیڈر شپ پنجاب حکومت اور عوام کیساتھ کئے گئے انوکھے فراڈ کو چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولنے ۔ جھوٹ کے سہارا بھی ان کی پردہ پوشی میں ناکام ‘ وائس چانسلر سمیت ہر عہدیدار اپنی نئی کہانی سنانے میں مگن ہے اور سچی بات سے انکاری ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا سب کیمپس بنانے کا منصوبہ بنایا جس کیلئے جی سی یونیورسٹی کی ڈائنامک لیڈر شپ کو پی…

Read More