جی سی ویمن یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

فیصل آباد(نیوزلائن)تندرستی زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ سا تھ غیر نصابی سرگرمیاں اصول ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا زینہ ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے انعقادکے سلسلے میں منعقدہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بیٹ منٹن،ٹیبل ٹینس ،رسہ کشی،کرکٹ،ایلتھلیٹکس اور والی بال کے مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی کو ایک ہفتہ بعد کشمیر ڈے یاد آگیا

فیصل آباد (نیوزلائن)جی سی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو کشمیر ڈے گزرنے کے ایک ہفتہ بعد کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم اچانک یاد آگئے۔ملک بھر میں کشمیر ڈے پانچ فروری کومنایا گیالیکن جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں اس حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہ کی گئی۔آٹھ دن بعد اچانک وائس چانسلر کو کشمیریوں اور کشمیر ڈے کا یاد آیا تو کشمیر ڈے تیرہ فروری کو ہی سمجھ کر تقریب کر ڈالی۔ تقریب سے دھواں دار تقریر بھی کی گئی اور کشمیر مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی مذمت کی…

Read More

ایف بی آرنے ٹیکس چورمافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے فیصل آباد کے حکام نے ٹیکس چور صنعتکار مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ۔ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچے چیف کمشنرآرٹی او فیصل آباد ٹیکس چور مافیا کا معمولی سا پریشر بھی برداشت نہ کرسکے۔ تمام تر ثبوتوں کیساتھ ٹیکسٹائل فیکٹریوں پرلگائی گئی 40بی کو معمولی مفاد کیلئے معطل کردیا اور ٹیکس چوروں کو آئندہ ہر معاملے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور ان کے کسی معاملے میں قانون کو متحرک نہ کرنے کا بھی وعدہ کر لیا۔نیوز لائن کے مطابق…

Read More

سرکاری سرپرستی میں جعل سازی سے کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ

فیصل آبادسے ندیم جاویدکی رپورٹ:پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں پچاس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی پرایک بااثر گروپ نے سرکاری سرپرستی میں قبضہ کرلیا۔ اہل علاقہ قبضہ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی بجائے مزاحم ہونے لگے۔ شہر کے اہم ترین علاقے میں شدید کشیدگی اور کسی بھی وقت علاقے میں گھمسان کا رن پڑنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مانچسٹر آف پاکستان کہلانے والے پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ایک بااثر گروپ نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور جعل سازی کرکے…

Read More