پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چینی نمک پر پابندی عائد کر دی

راولپنڈی(نیوزلائن) اجینو موتو،جسے چینی نمک بھی کہا جاتا ہے، ہمارے ہاں گزشتہ کچھ سالوں سے بہت مقبول ہو چکا ہے لیکن بدقسمتی سے شہریوں کی اکثریت اس بات سے بے خبر ہے کہ یہ صحت کے لئے بے حد نقصان دہ ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے تحقیق کے بعد اس کے نقصانات ثابت ہونے پر اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سائنٹیفک پینل کی تحقیق میں پتا چلا کہ اجینو موتو یا چائنہ سالٹ میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے جوسر درد، دل کی بے ترتیب…

Read More

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زہر بنانے والوں سے خفیہ ڈیل

فیصل آباد(ندیم جاوید)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہر بنا کر عوام کی رگوں میں گھولنے والوں سے خفیہ ڈیل کر لی۔ زہریلا گھی بنانے والے سرمایہ داروں کو زہریلا گھی مارکیٹ میں فروخت کرنے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دیدی گئی۔ڈی جی صرف دکھاوے کیلئے چھوٹے دکانداروں اور غریبوں کیخلاف کارروائیاں کرکے نمبر ٹانگنے میں مصروف ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے اصل فرض کو بھلا کر غریب دکانداروں اور چھوٹے خوانچہ فروشوں ‘ بیکریوں ‘ پرچون فروشوں‘ دودھ فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں مصروف ہے…

Read More

زہریلے گھی کی فروخت جاری‘ پنجاب فوڈ اٹھارٹی”ڈیل“ کر کے خاموش

لاہور (ایم ایس ٹیپو)پنجاب بھر میں زہریلے اور مضر صحت گھی کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔عوام کو گھی مافیا کے عتاب سے بچانے کیلئے انتظامیہ کچھ کو کرنے کو تیار نہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی نے زہریلا گھی بنانے والوں کیساتھ ”خفیہ ڈیل“ کرکے اتھارٹی کو گھی مافیا کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک رکھا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں بننے اور فروخت ہونے والے گھی کے نمونوں کے لیبارٹری تجزئیے کروائے تو 24مختلف اقسام کے گھی اور کوکنگ آئل…

Read More