شہباز شریف کے پنجاب میں 6ہزار سکول پراسرار طور پر غائب

فیصل آباد(احمد یٰسین)شہباز شریف کے دور میں پنجاب کے چھے ہزار سے زائد سکول پراسرار طور پر غائب ہوگئے۔ محکمہ تعلیم میں ان کا ڈیٹا موجود رہا ہے اور نہ محکمہ تعلیم کے حکام ان کے بارے میں کچھ کہنے کو تیار ہیں۔ سکول کیوں بند ہوئے۔ ان کی اراضی کہاں گئی اور ان کیلئے مختص فنڈز کیساتھ کیا جا رہا ہے اس بارے میں محکمہ تعلیم کے حکا م کوئی معلومات دینے کو تیار نہیں ہیں۔ شہباز شریف حکومت کی تیار کروائی گئیں اپنی ہی رپورٹس ان کیخلاف ثبوت…

Read More

راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ نہیں بنے، مشیرخارجہ

اسلام آباد(نیوزلائن) مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ابھی تک اسلامی فوجی اتحاد کی کوئی فوج ترتیب نہیں دی گئی اور ناہی سابق آرمی چیف راحیل شریف اس فوج کے سربراہ بنے ہیں۔سینیٹ میں سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد پر مشیرخارجہ نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ اسلامی اتحادی فوج کا قیام تاحال عمل میں نہیں آیا، وہاں انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ ہورہی ہے ، سابق آرمی چیف راحیل شریف بھی تاحال اتحادی فوج کے سربراہ نہیں بنے، ٹی او آرز پر مشاورت کرنے…

Read More

پنجاب کے ہسپتالوں کا کنٹرول ترک کمپنی کو دینے کا فیصلہ

فیصل آباد(ندیم جاوید)مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب بھر کے تمام بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول ترک کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے لئے کمپنی کیساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور اس پر عمل درآمد شروع بھی ہو چکا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کے تمام بڑے ہسپتالوں کا انتظامی کنٹرول ترک کمپنی کو دیدیا جائے۔صوبائی حکومت کی طرف سے ہسپتالوں کو ملنے والے فنڈز اسی طرح دئیے جاتے رہیں گے اور علاج معالجے…

Read More

سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں اہم اعلانات متوقع

اسلام آباد (نیوزلائن)وفاقی بجٹ2017-18 ءمیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس، پنشن میں15 فیصد اضافہ جبکہ ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں مقیم سرکاری ملازمین جن کے پاس سرکاری رہائش نہیں ہے کو نقد صورت میں ادا کی جانے والی ہائرنگ سیلنگ میں بھی25فیصد اضافہ کی ابتدائی تجویز سامنے آ گئی ہے ، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفاقی بجٹ پر اب تک ہونے والے ابتدائی اجلاسوں میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو تنخواہوں اورپنشن بجٹ میں الگ الگ پندرہ فیصد اضافہ کا اشارہ دیا گیا ہے…

Read More

حکومت کے تین سالوں میں آٹھ ہزار ارب کے قرضے لینے کا انکشاف

پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے عرصے میں آٹھ ہزار ارب روپے سے زائد کے قرضے لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس سے ملک کے مجموعی قرضوں کا حجم 22 ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا ہے تین سال میں قرضوں کا مجموعی حجم 14 ہزار 318 ارب روپے کے لگ بھگ تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان پر مقامی قرضوں کا بوجھ 14 ہزار 787 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ غیر ملکی قرضے سات…

Read More