پنجاب کے 80فیصد گارڈز کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہوسکی

لاہور (نیوزلائن)پنجاب کے 80فیصدرجسٹرڈ سکیورٹی گارڈزکی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہو سکی۔سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر ہی گارڈز بنکوں‘ پرائیویٹ اداروں‘ یونیورسٹیوں‘ کالجوں‘ ہسپتالوں‘ رہائشی کالونیوں‘ پبلک مقامات پر ڈیوٹیاں کررہے ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب میں 311رجسٹرڈسکیورٹی کمپنیاں ہیں جنہوں نے 30ہزار 244گارڈز کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ پنجاب حکومت نے سکیورٹی کمپنیوں کو اپنے گارڈز کی سکیوری کلیئرنس کروانے کے احکامات جاری کئے تھے تاکہ گارڈز کے مجرمانہ ریکارڈ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے خدشات…

Read More