پنجاب میں عسکری راج باقاعدہ قائم : پروفیسر حسن نے حلف اٹھا لیا

لاہور ( نیوزلائن) پروفیسر حسن عسکری نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے حلف لیا،حسن عسکری نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ، ایوان وزیر اعلیٰ آمد پر گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا ۔ نیوزلائن کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی ۔تاہم ناسازی طبیعت کے باعث سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے تقریب میں شرکت نہ کی…

Read More

شہباز شریف کا اقتدار ختم: پنجاب میں’’ عسکری‘‘ راج قائم

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا، الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 224 اے کے تحت تقرری کی، ڈاکٹر حسن عسکری کا نام اپوزیشن کی جانب سے دیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چاروں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے جنہوں نے متفقہ طور پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ متفقہ طور پر…

Read More