فیصل آباد میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا غیرقانونی کیمپس

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کا غیرقانونی اور غیرمنظور شدہ کیمپس قائم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یو سی پی کا کیمپس جڑانوالہ روڈ پر پنجاب کالج کی آڑ میں قائم کیا گیا ہے۔ کیمپس کے قیام کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن سے اجازت لی گئی ہے نہ اس کیلئے لازمی قرار دی گئی شرائط پوری کی گئی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور نے فیصل آباد میں اپناغیرقانونی کیمپس قائم کرکھا ہے۔ جڑانواہ روڈ پر مکوآنہ کے قریب بنائے گئے کیمپس کے قیام…

Read More

جی سی یونیورسٹی نے نوٹ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں دیدیں

فیصل آباد(عاطف چوہدری)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ’’نوٹ ‘‘ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں جاری کردیں۔ ایچ ای سی یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈگریوں کی تصدیق کرنے سے انکاری ہے اور بھاری فیسوں اور سالوں کی محنت کے بعد ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے طلباء و طالبات کوبوگس ڈگریاں جاری کردیں ۔سینکڑوں کی تعداد میں جاری ہونے والی یہ بوگس ڈگریاں طلبہ کیلئے ردی کاغذ سے زیادہ ثابت نہیں ہو رہیں۔بھاری تعداد میں یہ بوگس ڈگریاں موجودہ…

Read More

ایچ ای سی نے قائداعظم یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی داخلوں سے روک دیا

اسلام آباد(نیوزلائن)اوور کراؤڈ ہونے کی وجہ سے ایچ ای سی نے قائداعظم یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی میں داخلوں سے روک دیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ایچ ای سی نے قائد اعظم یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی کے مزید داخلے کرنے سے روک دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ یونیورسٹی نے طویل عرصے سے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری نہیں کی۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا داخلہ لینے والے اپنا ریسرچ ورک کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے…

Read More

پروفیسرز کی 22 ویں گریڈز میں ترقیوں کی پالیسی فائنل

اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان کی سرکاری جامعات کے اکیسویں گریڈز کے پروفیسرز کو بائیسویں گریڈ میں ترقیاں دینے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے اور وائس چانسلرز کو اس پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس پالیسی کے تحت یونیورسٹیوں میں 12.5 فیصد پروفیسرز کو بائیسویں گریڈ میں ترقیاں ملیں گی۔ ہر سرکاری یونیورسٹی میں سپیشل پرموشن بورڈ تشکیل دیا جائے گا جس میں چیئرمین ایچ ای سی پاکستان اور متعلقہ صوبے کے گورنر کی جانب سے ایک…

Read More

پنجاب حکومت وائس چانسلرز کو ایچ ای سی کیخلاف بغاوت پر ابھارنے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدائت کی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے۔ ایچ ای سی کی ہدایات پر عمل کیا جائے نہ اس کے اجلاسوں میں وائس چانسلرز اور دیگر حکام شرکت کریں۔ نیوزلائن کے مطابق ایچ ای سی کی طرف سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو مختلف معاملات پر ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ کوالٹی ایجوکیشن ‘ وظائف‘ تحقیق سمیت متعدد معاملات میں ہائیرایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا ہوا…

Read More