پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا

لاہور (نیوزلائن) پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کے ترجمان حافظ ذیشان رشیدکے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور سابق وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں متفقہ طور پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوا۔ بعد ازاں میاں محمودالرشید نے بنی گالہ میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ ترجمان سابق اپوزیشن لیڈر حافظ…

Read More

کاغذات نامزدگی: سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

لاہور(نیوزلائن)سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن اور ایاز صادق کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔ تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن ذاتی طور پر ذمہ دار ہو گا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپیل پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے درخواستوں پر کاغذاتِ نامزدگی…

Read More

کچھ لوگ الیکشن ملتوی کرانے پرتلے بیٹھے ہیں ٗ نوازشر یف

اسلام آباد (نیوزلائن) ناہل وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں اور ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں ٗیہ بڑا الیکشن ہے ٗ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ٗ انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے ٗجمعہ کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی، اس موقع پر جاوید ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ…

Read More

نگران وزیراعظم نے حلف اٹھالیا‘ بروقت الیکشن کا عزم

اسلام آباد(نیوزلائن)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیاان سے صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا ۔ نیوزلائن کے مطابق موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے رات 12 بجے ختم ہوگئی نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے سابق چیف جسٹس ناصر الملک سے نگراں وزیراعظم کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سابق کابینہ وقومی اسمبلی ارکان، سینیٹ کے چیئرمین اور ارکان، صوبائی…

Read More

زرداری کی پیپلز پارٹی فارغ: بلاول اپنی پارٹی الیکشن میں اتاریں گے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آمدہ الیکشن میں سابق صدر زرداری کی پیپلز پارٹی کو انتخابی میدان سے دور رکھیں گے ۔ جبکہ الیکشن بلاول کی سیاس جماعت پر لڑا جائے گا۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے مابین اس حوالے سے کافی عرصہ سے اختلاف چلا آرہا تھا مگر اب اس بارے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اس فیصلے سے آصف زرداری کو بھی آگاہ کردیا ہے اور اختلاف کے باوجود زرداری نے فیصلے کو تسلیم…

Read More