تحریک انصاف کی ٹکٹ کیلئے مالی حیثیت بنیادی شرط قرار

لاہور(نیوزلائن)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا تین نکاتی فارمولہ ترتیب دیدیا ہے ۔ تین نکاتی فارمولے میں امیدوار کا مالی طور پر انتہائی مضبوط ہونا پہلی شرط قرار دیا گیا ہے ۔ اس فارمولے کے تحت تحریک انصاف نے صرف مضبوط امیدواروں کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے ملک بھر کے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ،عمران خان ٹکٹوں کے فیصلے پارٹی کے…

Read More

بڑا ڈان فارغ کرادیا‘ اب چھوٹے کی باری ہے‘عمران خان

لاہور(نیوزلائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 29اپریل کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو بتا دیں گے لاہور تحریک انصاف کا ہے ، 2018انتخابات کا سال ہے اور عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا نیا پاکستان بنے گا یا مجھے کیوں نکالا کا پاکستان رہے گا،نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے اتحاد نہیں ہو سکتا،وزیر اعظم کا چیف جسٹس سے ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈا یہ کوشش تھی کہ سارے معاملے میں سے کسی نہ کسی طرح…

Read More

مریم نواز اور عمران خان کی غیرقانونی ایڈورٹائزنگ

قانون کی عمل داری کیلئے کوشاں مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نوازسوشل میڈیا کنونشن کے نام پر تاریخی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ عام کرنے کیلئے آ ئیں۔ قانون کی حکمرانی کا نعرہ مستانہ بلند کرنے والے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنی پارٹی کو ممبر شپ کیمپوں کا جائزہ لینے کے نام پر شہر میں ریلی نکالنے کیلئے آ گئے۔ دونوں قومی رہنماؤں کے استقبال کیلئے ان کی پارٹی فرش راہ کئے موجود تھی۔ فیصل آباد میں…

Read More

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی جوتا کلب میں شامل

گجرات(نیوزلائن)جوتا کلب کے ممبران کی تعداد میں مزید ایک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فیصل آباد میں جاتا کلب کا ممبر بننے سے بال بال بچے تھے مگر دو ہی دن بعد گجرات میں ایک شخص نے ان پر جوتا اچھال دیا۔ عمران خان پھرتی سے جوتے کا نشانہ بننے سے بچ گئے اور جوتا ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا۔نیوزلائن کے مطابق عمران خان پر جوتا اچھالنے کا واقعہ گجرات کے نواحی علاقے ٹانڈہ میں پیش آیا۔عمران خان پارٹی کی ممبر شپ…

Read More

عمران خان پرجوتا باری کی کوشش کرنیوالے کی ضمانت منظور

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر جوتا باری کی کوشش کرنیوالے ن لیگی کارکن مرزا رمضان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تاہم عدالت نے پولیس کی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جوتا باری کی کوشش کرنیوالے ن لیگی کارکن مرزا رمضان کے خلاف تھانہ سرگودھاروڈ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔مقدمے کا مدعی تحریک انصاف سٹی کے جنرل سیکرٹری حسن مسعود ولد…

Read More