ن لیگ نے بوگس ڈگریاں دینے والے کو سینیٹ میں پہنچا دیا

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن نے اقدار کی سیاست کے تمام دعوے پس پشت ڈال دئیے ہیں۔ بوگس ڈگریاں بیچنے والے کو پاکستان کے سب سے بڑے اور جمہوری ادارے سینیٹ میں پہنچا دیا۔ مسلم لیگ ن کی حمائت سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب سے سینیٹر بننے والے حافظ عبدالکریم نے ڈیرہ غازی خاں میں ایک غیرقانونی تعلیمی ادارہ انڈس انسٹی ٹیوٹ بنا رکھا ہے۔ انڈس انسٹی ٹیوٹ کے لاہور کی ایک یونیورسٹی کیساتھ متنازعہ الحاق کا معاملہ سامنے آچکا ہے۔ بعد ازاں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کیساتھ…

Read More

واسا فیصل آباد نے راوی‘ چناب‘ سندھ کا پانی پینے کے قابل نہ چھوڑا

فیصل آباد(احمد یٰسین)واسا فیصل آباد نے دریائے راوی‘ دریائے چناب‘ دریائے سندھ کا پانی ناقابل استعمال کر دیا۔ واسا مسلسل 20سال سے کیمکل ملا انتہائی آلودہ پانی دریائے چناب اور راوی میں پھینک رہا ہے ۔ دونوں دریاؤں کا آلودہ پانی دریائے سندھ میں جا رہا ہے اور وہاں سے سمندر تک جاتا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق واسا فیصل آباد سالانہ ایک لاکھ ملین گیلن سے زائد کیمیکل ملا اور فیکٹریوں کا انتہائی آلودہ پانی دریائے راوی اور چناب میں پھینک رہا ہے اور یہ کام وہ مسلسل بیس سال…

Read More