کرپشن اور سیاسی عدم استحکام سے کاروباری ترقی متاثر ہوئی

کراچی(نیوزلائن)شہر کراچی میں سیاسی عدم استحکام اور کرپشن کاروباری و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، یہ بات عالمی بینک کی جانب سے ایک جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔حکومت سندھ کی درخواست پر عالمی بینک نے ایک جائزہ رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں کاروبار کی راہ میں رکاوٹ یہاں ہونے والی کرپشن اورسیاسی عدم استحکام ہے۔جائزہ رپورٹ میں کرپشن کا دوسرے ممالک اور جنوبی ایشیا کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا گیا، رپورٹ…

Read More

پولیس اور سیاستدانوں کی سرپرستی میں کھلے عام منشیات فروشی

کراچی (نیوزلائن)پاکستان میں بسنے والا ہر شخص کبھی نا کبھی یہ سوچنے پر ضرور مجبور ہو جاتا ہے کہ یہاں جرائم پیشہ افراد اتنے بے خوف اور بے باک کیوں ہیں۔ ملک میں طرح طرح کی سکیورٹی ایجنسیوں اور جگہ جگہ پولیس سٹیشن واقع ہونے کے باوجود یہ کیسے ممکن ہے کہ غنڈے، بدمعاش سر عام جرائم کرتے ہیں اور کوئی انہیں روکنے ٹوکنے والا نہیں ہوتا۔ اس سوال کا جواب کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں کئے گئے اینٹی ڈرگ آپریشن کی رپورٹ کی صورت میں سب کے سامنے…

Read More

کراچی کے تربیت یافتہ نوجوان ملک کی قیادت کرینگے ،گورنر

کراچی (نیوزلائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاکہ کراچی کے تربیت یافتہ نوجوان مستقبل کے پاکستان کی قیادت کریں گے ۔ ملک سے بنیاد پرستی اور دہشت گردی کی جڑ کو ختم کرنا ہے تو نوجوانوں خصوصاً طالب علموں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہوگی اس حوالے سے محمد احمد شاہ کی قیادت میں آرٹس کونسل جو کام کررہا ہے وہ بہت بڑا کارنامہ ہے کہ ایک سال میں ساڑھے 17ہزار طالب علموں کو عملی تربیت کی سہولت مہیا کی گئی۔ ہماری خواتین معاشرے کی ترقی اور آئندہ…

Read More

اے ڈی خواجہ فارغ: دستی کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاقی کابینہ نے اے ڈی خواجہ کی جگہ پولیس گروپ کے 22گریڈکے افسر سردار عبدالمجید دستی کوآئی جی سندھ لگانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا ۔ سندھ حکومت نے سردار عبدالمجید دستی، مہر خالق داد لک اور آئی جی پنجاب عارف نواز کے ناموں پر مشتمل سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی، تاہم سمری میں سردار عبدالمجید کو آئی جی سندھ لگانے کی سفارش کی گئی تھی، اے ڈی خواجہ نے آئی جی سندھ…

Read More

امریکا نے بھٹو دور میں امداد بند کی ہم بھوکے نہیں مرے، ڈاکٹرقدیر

کراچی(نیوزلائن) ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ امریکا نے بھٹو صاحب کے زمانے میں امداد بند کی تھی ہم تب بھی بھوکے نہیں مرے تھے۔ میں یہ نہیں کہتاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات ختم کرلیں مگر ہمیں برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم رکھنے چاہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے جماعت اسلامی سے ہمیشہ شکایت رہی ہے، قاضی حسین احمد میرے دوست تھے اکثر ان سے ملاقات ہوتی تھی میں کہتا تھا کہ لوگوں کو آپ صحیح راستے پر ڈال دیتے مگر ایسا نہیں ہوا، انھوں نے مجھ سے کہاکہ…

Read More