کراچی: ہسپتال کے قریب تین نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی(نیوزلائن) کراچی میں نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ، ایم اے جناح روڈ پر ہسپتال کے قریب سے نوزائیدہ بچوں کی 3 لاشیں ملیں، پولیس واقعے میں ملوث کسی شخص یا ادارے کا تعین نہ کر سکی۔ خالقِ کائنات کی افضل ترین تخلیق کو گناہوں تلے روندنے کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر ہسپتال کے نزدیک سے تین نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے کے رضا کاروں نے لاشیں تحویل میں…

Read More

مدرسے کے کمسن طالبعلم کوبدفعلی میں ناکامی پر چھوٹے مولوی نے قتل کردیا

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں مدرسے کے کمسن طالب علم کو بدفعلی میں ناکامی پر قتل کرنے کا یکے بعد دیگرے تیسرا واقعہ سامنے آگیا۔لیاقت آباد میں جامعہ سراجیہ زین العلوم کے دس سالہ طالب علم اعجاز کو احسان نامی نوجوان نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا۔ قتل کی وجہ قاتل کی مقتول کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش اور اس میں مقتول کے شور مچانے کی وجہ سے ناکامی بتائی جا رہی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق مقتول اعجازنواحی علاقے چک…

Read More

فیصل آبادپولیس جنسی ہراساں کے مقدمات درج کرنے سے گریزاں

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس جنسی ہراسگی کے واقعات کے مقدمات درج کرنے سے گریزاں ہے۔ فیصل آباد کے 41تھانوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد جنسی ہراساں کئے جانے کی شکایات طویل عرصہ سے رکھی ہوئی ہیں اور ’’ تھانیدارمافیا‘‘ روائتی انداز میں ملزموں کیساتھ ملی بھگت کرکے مقدمات کے اندراج میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔جنسی حراساں کئے جانے کی شکایات میں صرف خواتین ہی نہیں کم سن بچے بھی متاثرہ ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 41تھانوں میں جنسی ہراساں کئے جانے کی ڈیڑھ ہزار سے زائد شکایات مقدمہ…

Read More