جعلی پولیس مقابلہ: نوجوان قتل کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(نیوزلائن)جعلی پولیس مقابلے میں گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان کو قتل کرنے والے پانچ تھانیداروں سمیت 13پولیس اہلکاروں کیخلاف واقعہ کے چار ماہ بعد عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔نوجوان کا قتل محبت کی شادی بتایا جاتاہے ۔ مقتول نے ایک ڈی ایس پی کی قریبی عزیزہ کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس پر ڈی ایس پی نے فیصل آباد پولیس کے افسران کیساتھ ساز باز ہو کر نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں مروا دیا۔ مقتول کے بھائی کی درخواست پر فیصل آباد پولیس…

Read More

فیصل آباد پولیس نے جعلی مقابلے میں نوجوان قتل کردیا

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے جعلی مقابلے میں نوجوان ذیشان ناصر کو قتل کردیا۔ قتل کے بعد ذیشان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اور مقابلے کو قانونی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔معاملہ لڑائی جھگڑے کا تھاپولیس نے جھگڑے میں مارے جانے والے کانسٹیبل کی موت کا بدلہ لینے کیلئے گرفتار نوجوان ذیشان کیخلاف انتقامی کارروائی کی۔ ریسکیو 1122کی رپورٹ نے پولیس کے جعلی مقابلے کا پول کھول دیا۔یہ الزامات مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے مقتول نوجوان ذیشان کے معمر والدحاجی ناصر علی نے پریس کانفرنس کے دوران…

Read More

فیصل آباد میں دہشت گردی: فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید جبکہ کم سن بچہ شدید زخمی ہو گئے۔دہشت گرد فرار‘ پولیس لکیر پیٹنے میں مصروف۔نیوز لائن کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ موٹر وے کے قریب تھانہ ملت ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا۔ عینی شاہدین فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل سوار تھے۔ پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار وں کو روکنے کی کوشش کی تھی کہ انہوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ گولیوں کی زد میں…

Read More

سال 2016 کے دوران 74 صحافی مارے گئے‘ رپورٹ

اسلام آباد(نیوزلائن)رواں برس دنیا بھر میں اپنی ذمہ داریوں کے دوران قتل کیے جانے والے صحافیوں، ذرائع ابلاغ کے کارکنوں اور بلاگرز کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی۔صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق 2016ء کے دوران اب تک اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مختلف ملکوں اور خطوں میں مارے جانے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی تعداد 74 رہی۔ 2015ء میں یہ تعداد 110 تھی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین محمد ریاض کا کہنا ہے کہ…

Read More