رانا ثناء کی دھوکے بازی: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری

لاہور(نیوزلائن)لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چیئرنگ کراس چوک مال روڈ پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھا ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دور کے باوجود ڈیڈ لاک بر قرار رہا جس کے باعث سیون کلب جانے والی خواتین کا وفد واپس مال روڈ پر آ گیا ،محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی مال روڈ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ بر قرار رہا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے…

Read More

کشمالہ طارق کی خلاف میرٹ تقرری کیس کی سماعت شروع

لاہور (نیوزلائن) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی خاتون محتسب کشمالہ طارق کی میرٹ کے برعکس تقرری کے خلاف درخواست پرسماعت شروع کردی ہے ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار رحمت قریشی نے موقف اختیار کیا کہ کشمالہ طارق کو آئین اور قوانین کے برعکس وفاقی خاتون محتسب کے عہدے پر تعینات کیا گیا،کشمالہ طارق آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت دی گئی اہلیت پر پورا نہیں اترتیں،آئین اور قوانین…

Read More

پی ایس ایل کا پلے آف: لاہور میں زندگی مسکرادی

لاہور(احمد یٰسین)پی ایس ایل کے پلے آف میچ کو شہریوں نے بھرپور رسپونس دیا ہے جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کاسفر مزید آسان ہو جائے گا۔ غیرملکی کرکٹرز سمیت پی ایس ایل کے پلے آف میچ سے لاہور میں زندگی بھرپور انداز میں مسکرا رہی ہے۔ اہل لاہور نے بسنت سے محرومی کو پی ایس ایل میچ بھرپور انداز میں منا کر پورا کیا۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان بیس بیس اوورز کا میچ ایک رنز سے پشاور جیت کے دوسرے پلے آف جسے سیمی فائنل…

Read More

رائے ونڈ:پولیس پوسٹ پر خود کش حملہ،4 اہلکاروں سمیت9 شہید

لاہور(نیوزلائن)رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9افراد شہید جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے جبکہ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے قریب پولیس کی نثار چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4…

Read More

ن لیگ کے قائد نوازشریف بھی جوتا کلب کے ممبر بن گئے

لاہور (نیوزلائن)لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر دینی مدرسے کی تقریب کے دوران جوتا پھینک دیا گیا۔ جوتا نواز شریف کے کندھے اور چہرے پر لگا ۔ جوتا ایک باریش شخص نے پھینکا۔جوتا لگنے کیساتھ ہی ڈائس کے قریب موجود ایک دوسرے باریش شخص نے نعرے بازی بھی شروع کردی گئی۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق واقعہ لاہور کے ایک دینی مدرسے جامعہ نعیمیہ میں پیش آیا۔ نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جامعہ نعیمیہ کی انتظامیہ…

Read More