واپس نہ آنے کے پیغام مل رہے ہیں‘ مگر میں آؤنگا: نواز شریف

لندن (نیوزلائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بے اصولی کا قائل نہیں ،جو کچھ ہو رہا ہے میرا فرض ہے عوام کے نوٹس میں لاؤں،ملک سے باہر ہی رہنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں ،الیکشن میں بدترین دھاندلی کا ارتکاب ہو رہا ہے،کارکنوں کی گرفتاریوں جیسے اقدامات انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہیں، ایسے اقدامات سے ملک کے لئے گھناؤنے نتائج نکلیں گے، نظر آرہا ہے ملک بربادی کی طرف جارہا ہے، اپنے ملک کو برباد نہیں ہونے دینگے۔ میڈیا…

Read More

کچھ کرنے کی ضرورت نہیں‘ ہم گرفتاری دینے آرہے ہیں:مریم نواز

لندن (نیوزلائن) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں، اپیلوں میں آپ کی مدد کی جائیگی، میاں صاحب اور میں گرفتار ہونے کیلئے پاکستان جارہے ہیں، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے احتساب عدالت کی جانب سے ہمیں سزا سنائی گئی ہے اس کے بعد ہمیں یہاں پر روکنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ،…

Read More

کلثوم کی حالت تشویشناک ‘ نواز شریف لندن میں ہی رہیں گے

اسلام آباد(نیوزلائن)بیگم کلثوم نواز کی لندن میں حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی مؤخر کردی ہے۔ اور وہ منگل کے روز احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔نیوزلائن کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت نہ سنبھلنے پر میں نواز شریف اور مریم نواز لندن میں اپنے قیام کی مدت میں اضافہ بھی کرسکتے ہیں لندن میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹرز وینٹی لیٹر ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ کل کریں…

Read More

بیگم کلثوم نواز کی حالت نازک: وینٹی لیٹر پر منتقل

لندن(نیوزلائن)لندن میں بیگم کلثوم نواز کی حالت نازک ہو گئی انہیں مصنوعی سانس پر منتقل کر دیا گیا جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بھی ہسپتال ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث آئی سی یو میں گر پڑیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا، بعد ازاں انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کر دیا گیا…

Read More

برطانیہ میں پاکستان سے بھی زیادہ تیزاب گردی‘ عالمی ادارے خاموش

اسلام آباد(نیوزلائن)برطانیہ میں پاکستان سے بھی زیادہ تیزاب گردی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔تیزاب گردی کے واقعات کا آبادی کی شرح سے تناسب سامنے رکھا جائے تو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تیزاب گردی کے حوالے سے اقوم متحدہ کے ذیلی اداروں اور عالمی این جی اوز کے ذریعے بدنام کئے جانے والے درجنوں ترقی پذیر ممالک سے بھی زیادہ تیزاب گردی کے واقعات برطانیہ میں ہو رہے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق دنیا میں مہذب معاشرے کی شناخت رکھنے والا برطانیہ بھی تیزاب گردی کا شکار ہونے لگا جہاں خواتین کے…

Read More