نیب:شہباز شریف کے چہیتے بیوروکریٹس کیخلاف تحقیقات شروع

لاہور(احمد یٰسین)قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قریب سمجھے جانے والے بیوروکریٹس کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نیب کے راڈارمیں آنیوالوں میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول‘ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل‘ سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ‘ کمشنر فیصل آبادمومن آغا‘ سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق‘ سی ای او دانش سکولز عامر حفیظ‘ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اللہ بخش‘ سیکرٹری کوآپریٹو شہریار سلطان‘ ڈی جی فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی یاور حسین‘عبداللہ سنبل‘ اعظم سلیمان‘راؤ محمد اسلم‘ ندیم محبوب ‘ احمد رجوانہ اور متعدد دیگر اعلیٰ افسران شامل…

Read More

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی صنعتکاروں کو ماتحت عملے کی طرح جھڑکتے رہے

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور سابق ڈی سی او فیصل آبادنورالامین مینگل چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں کے ایک مخصوص گروپ کیساتھ میٹنگ میں صنعتکاروں کو اپنے ماتحت عملے کی طرح جھڑکتے اور بات بات پر ٹوکتے رہے۔ نیوزلائن کے مطابق ڈی جی پی ایف اے نے اس تقریب کا اہتمام بھی خود ہی کیا تھا اور ایمرجنسی میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کا ’’حکم نامہ‘‘ بھجوا کر صنعتکاروں کیساتھ اس میٹنگ کا اہتمام کروایا۔ اس خصوصی تقریب میں صرف مخصوص صنعتکاروں کو بلایا گیا تاجروں…

Read More

ایم ڈی پارکنگ کمپنی کی تعیناتی غیرقانونی اور خلاف قواعد ہوئی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی کا باوا آدم ہی نرالا ثابت ہورہا ہے۔ سابق ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ و چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ایف پی سی نورالامین مینگل نے پارکنگ کمپنی کی ایم ڈی ام لیلیٰ نقوی کی تعیناتی ہی خلاف قواعد اور غیرقانونی طریقے سے کی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے اپنی مرضی سے اور قواعدو ضوابط کو روندتے ہوئے ام لیلیٰ نقوی کو ایم ڈی تعینات کر دیا۔ ایم ڈی کی پوسٹ پر تعیناتی کرنے کیلئے کمپنی رولز کے…

Read More

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زہر بنانے والوں سے خفیہ ڈیل

فیصل آباد(ندیم جاوید)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہر بنا کر عوام کی رگوں میں گھولنے والوں سے خفیہ ڈیل کر لی۔ زہریلا گھی بنانے والے سرمایہ داروں کو زہریلا گھی مارکیٹ میں فروخت کرنے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دیدی گئی۔ڈی جی صرف دکھاوے کیلئے چھوٹے دکانداروں اور غریبوں کیخلاف کارروائیاں کرکے نمبر ٹانگنے میں مصروف ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے اصل فرض کو بھلا کر غریب دکانداروں اور چھوٹے خوانچہ فروشوں ‘ بیکریوں ‘ پرچون فروشوں‘ دودھ فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں مصروف ہے…

Read More