کلثوم کی حالت تشویشناک ‘ نواز شریف لندن میں ہی رہیں گے

اسلام آباد(نیوزلائن)بیگم کلثوم نواز کی لندن میں حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی مؤخر کردی ہے۔ اور وہ منگل کے روز احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔نیوزلائن کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت نہ سنبھلنے پر میں نواز شریف اور مریم نواز لندن میں اپنے قیام کی مدت میں اضافہ بھی کرسکتے ہیں لندن میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹرز وینٹی لیٹر ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ کل کریں…

Read More

بیگم کلثوم نواز کی حالت نازک: وینٹی لیٹر پر منتقل

لندن(نیوزلائن)لندن میں بیگم کلثوم نواز کی حالت نازک ہو گئی انہیں مصنوعی سانس پر منتقل کر دیا گیا جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بھی ہسپتال ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث آئی سی یو میں گر پڑیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا، بعد ازاں انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کر دیا گیا…

Read More

عمران زرداری بھائی بھائی : نواز شریف تاحیات نااہل نہیں ہوگا

سیالکوٹ (نیوزلائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سیالکوٹ میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو جب جب مائنس کیا گیا وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئے،مخالفین نے30 سال نواز شریف کو روکنے میں لگا دیئے لیکن روک نہیں سکے ، نااہلی کی مد ت تاحیات نہیں صرف اس وقت تک ہے جب تک یہ فیصلے دینے والے کرسیوں پر بیٹھے ہیں،فیصلہ اس لئے آیا کہ انہیں یقین ہوگیا ہے…

Read More

مریم اور صفدر کی 10 سالہ برطانوی ویزہ کیلئے درخواست

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے 10 سالہ برطانوی وزٹ ویزے کی درخواست دیدی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد کے جی نائن سیکٹر میں واقع کوریئر کمپنی کے دفتر آئے اور برطانوی ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کرایا۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے استثنیٰ ملنے پر مریم نواز لندن روانہ ہوں گی جہاں وہ اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گی۔ذرئع نے بتایا کہ…

Read More

مریم کی تیز زبان سے پارٹی بند گلی میں آگئی‘ چوہدری نثار

اسلام آباد(نیوزلائن)چودھری نثار نے وارننگ دی ہے کہ مریم نواز کی تیز زبان سے پارٹی بند گلی میں جا رہی ہے، کٹھ پتلیوں کے ذریعے الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو تفصیلی وضاحت کا حق محفوظ ہے۔ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے نواز شریف اور مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے بڑے صبر اور تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشت کیا اور کوشش کی کہ کسی معاملے پر اس حد تک ردعمل نہ دوں جس سے…

Read More