کچھ کرنے کی ضرورت نہیں‘ ہم گرفتاری دینے آرہے ہیں:مریم نواز

لندن (نیوزلائن) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں، اپیلوں میں آپ کی مدد کی جائیگی، میاں صاحب اور میں گرفتار ہونے کیلئے پاکستان جارہے ہیں، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے احتساب عدالت کی جانب سے ہمیں سزا سنائی گئی ہے اس کے بعد ہمیں یہاں پر روکنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ،…

Read More

ن لیگ کا نواز شریف اور مریم کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوزلائن)مسلم لیگ نے لندن سے وطن واپسی پر نیب کورٹ سے سزا یافتہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انتظامی کمیٹی کا انچارج حمزہ شہباز کو بنایا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو کارکنوں کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچنے اور استقبال کیساتھ احتجاج ریکارڈ کروانے کی ہدائت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب کورٹ سے سزا کے معاملے پر سیاسی…

Read More

جمعہ کو پاکستان واپسی: روک سکو تو روک لو‘ مریم نواز

لندن (نیوزلائن) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی الزام محمد نواز شریف پر ثابت نہیں ہوسکا مگر اس کے باوجود سزا دے دی گئی، پورا فیصلہ مفروضات پر دیا گیا ہے،ریڈوارنٹس ڈکٹیٹر کیلئے سنبھال کر رکھے جائیں، جمعہ کو میں اور محمد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے، کارکن انتخابات کی تیاری کریں ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم…

Read More

مریم نواز کو سزا بوگس کاغذات عدالت میں جمع کروانے پر ہوئی

اسلام آباد(نیوزلائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مجموعی طور پر سات سال قید اور 20لاکھ پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ احتساب عدالت کے فیصلے میں مریم نواز کوسنائی گئی سزا کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ مریم کو براہ راست کرپشن کرنے اور غیرقانونی اثاثہ جات بنانے کا مجرم قرار دنہیں دیا گیا۔ احتساب عدالت کے فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے عدالت میں بوگس دستاویزات جمع کروائیں۔ مریم نواز نے…

Read More

احتساب عدالت سے سزا:مریم نواز الیکشن کیلئے نااہل

اسلام آباد(نیوزلائن)احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بھی نااہل ہوگئی ہیں۔ مریم نواز لاہور سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر این اے 127سے امیدوار ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے بعد اس حلقے کے بیلٹ پیپر دوبارہ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی امیدوار کے نااہل ہونے سے الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تاہم مریم نواز…

Read More