دوسروں کو نصیحت خود ۔۔۔۔۔؟پاکستانی میڈیا میں جعلی ڈگری ہولڈرز کی بھرمار

لاہور(نیوزلائن)ملک و قوم کو صبح و شام ایمانداری اور دیانتداری کا درس دینے والا میڈیا خود جعلی ڈگری ہولڈرز کا محافظ بن گیا۔شرم و حیا کی تمام حدیں پھلانگ کر پاکستانی ٹی وی چینل اور اخبارات میں دھوکے باز جعلی ڈگری کی بہت بڑی تعداد چھپی بیٹھی ہے۔ ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی ڈگری ہولڈرز میڈیا میں ہی چھپے بیٹھے ہیں اور عالم فاضل بن کر قوم کا مستقبل سنوارنے کی کوشش میں مگن ہیں۔نیوزلائن کے مطابق گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی سب سے…

Read More

بحریہ ٹاؤن حادثہ: پاکستانی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا

اسلام آباد(نیوزلائن)بحریہ ٹاؤن میں پویلین گرنے کے حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر پاکستانی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا۔ہر وقت خبروں کی دوڑ کیلئے سرگرداں اور بریکنگ نیوز کے خبط میں مبتلاپاکستانی نیوز چینلوں میں سے کسی ایک چینل نے بھی واقعے خبر نشر کی اور نہ اس حادثے میں زخمی ہونیوالوں کیساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے اور زخمیوں کی داد رسی کیلئے اقدامات کرنا ضروری سمجھا۔ حادثے کے ایک ہفتے بعد ایک چینل…

Read More

پی ایف یو جے کے الیکشن‘ 287امیدوار میدان میں کود پڑے

اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستانی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈٖرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ کل 28نشستوں کیلئے287کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔نیوز لائن کے مطابق چیئرمین الیکشن کمیٹی پی ایف یو جے موسیٰ فرمان نے کاغذات جمع کروانے والوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ کاغذات نامزدگی چاروں صوبوں سے اور تمام ملحقہ یونینز سے جمع کروائے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی کراچی سے جمع ہوئے۔ پی ایف یو جے کی صدارت کیلئے 18امیدوار ابتدائی طور پر میدان میں اترے ہیں۔ان…

Read More

پاکستانی میڈیا کیلئے نیا چیلنج : اینکروکریسی

اسلام آباد(رانا حامد یٰسین)پاکستان میں میڈیا کی ترقی کیساتھ ایک نئی قوت ”اینکرز“ ابھر کر سامنے آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے میڈیا پر چھا گئی۔خود کو ہر اخلاقیات سے بالا سمجھنے والے اینکرز نے طاقت ور بیورو کریسی کی طرز پر ”اینکروکریسی“کو جنم دیا اور میڈیا پاور کو استعمال کرکے معاشرے کی اخلاقی روایات‘ سیاسی و سماجی اقدار اور صحافتی اخلاقیات کو روند ڈالا۔ آج پاکستانی میڈیا پرصحافیوں‘ ایڈیٹرز‘ ڈائریکٹرز نیوز کی بجائے ”اینکروکریسی“کا کنٹرول ہے جو صحافتی اقدار کو کسی خاطر میں لانے کو تیار نہیں۔پاکستانی اینکرز کی اکثریت…

Read More

پاکستانی میڈیا کا جعلی ریٹنگ سسٹم

اسلام آباد(نیوز لائن)پاکستان میں جعل سازی اور جھوٹی انا کا رجحان اپنی انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے۔سال کے بارہ مہینے‘ مہینے کے تیس دن اور دن کے چوبیس گھنٹے حکومت‘ قوم‘ عوام‘ سرمایہ دار‘ امیر و غریب پر تبصرے کرنے اور انہیں امانت و دیانت کا سبق دینے والے پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹ خود یہ سبق بھولے بیٹھے ہیں۔پاکستانی میڈیا میں ریٹنگ کا رجحان خوفناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ ریٹنگ ہونی چاہیئے مگر اس کیلئے کوئی سسٹم بھی تو ہو۔ مگر پاکستان میں چینلز اور پروگرامز کی ریٹنگ…

Read More