شہباز شریف نیب کے ریڈار پر آ گئے:22 جنوری کو طلب

لاہور(نیوزلائن)نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق، نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کر لیا ہے۔ نیب حکام نے شہباز شریف کو 22 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا ہے۔ تاہم، ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اب تک نیب کی جانب سے ایسا کوئی نوٹس موڈول نہیں ہوا۔ نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب…

Read More

احتساب عدالت: نواز شریف،مریم، کیپٹن صفدرپر فردِ جرم عائد

اسلام آباد(نیوزلائن)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نااہل قرار دیے گئے وزیر اعظم نواز شریف پر دو جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر پر ایک ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق جمعرات کو جب عدالت میں فردِ جرم عائد کی گئی تو مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جگہ ان کی نمائندگی وکیل ظافر خان کر رہے تھے۔ ابتدا میں تینوں ملزمان پر…

Read More

ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت

کراچی(نیوزلائن) عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو دو ہفتے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی اور 20لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ پاسپورٹ کی واپسی کے لئے ڈاکٹر عاصم کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا بھی حکم دیا ۔یاد رہے دو روز قبل ڈاکٹر عاصم نے رہائی کے بعد ای سی ایل سے نام خارج کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی تھی، درخواست…

Read More

پلی بارگین کرنیوالوں پر تاحیات پابندی کی تجویز

اسلام آباد(نیوزلائن)پلی بارگین کرنے والے سیاست دان اور سرکاری افسر عمر بھر کیلئے عوامی عہدے اور نوکری کیلئے نااہل ہو جائیں گے۔ حکومت نے نیب آرڈیننس کی شق 25 اے میں ترمیم کر دی۔ آج رات بارہ بجے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کر دیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لا رویو کمیٹی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ترمیم کے بعد کرپشن کرنے والے سیاست دان دس سال کے لئے نہیں تاحیات نااہل ہو جائیں گے جبکہ سرکاری افسر کوئی نوکری نہیں کر سکے گا۔ وقت…

Read More

ڈبل شاہ اسکینڈل : نیب میں کروڑوں روپے کرپشن

لاہور (نیوزلائن) نیب نے اپنے افسران سے بھی پلی بارگین کرلی اور وہ بھی مفت میں، ڈبل شاہ اسکینڈل کے متاثرین میں رقوم کی تقسیم کے دوران کروڑوں روپے کی ہیر پھیر ہوئی مگر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی تک نہ ہوئی۔ دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت، یہ مثل بالکل فٹ ہوتی ہے نیب حکام پر، جن کی ذمہ داری کرپشن کیخلاف کارروائی ہے مگر وہ خود بھی اس الزام سے بری الذمہ نہیں۔ نیب پنجاب کی اپنی ہی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ…

Read More