نوازشریف اور مریم وطن واپس پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور(نیوزلائن )احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب ) کی ٹیم نے لندن سے وطن واپس پہنچتے ہی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو سخت سکیورٹی میں ائیر پورٹ سے ہی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ،نواز شریف کے ہمراہ آنے والوں نے مبینہ طو رپر معمولی مزاحمت بھی کی ۔نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد…

Read More

واپس نہ آنے کے پیغام مل رہے ہیں‘ مگر میں آؤنگا: نواز شریف

لندن (نیوزلائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بے اصولی کا قائل نہیں ،جو کچھ ہو رہا ہے میرا فرض ہے عوام کے نوٹس میں لاؤں،ملک سے باہر ہی رہنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں ،الیکشن میں بدترین دھاندلی کا ارتکاب ہو رہا ہے،کارکنوں کی گرفتاریوں جیسے اقدامات انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہیں، ایسے اقدامات سے ملک کے لئے گھناؤنے نتائج نکلیں گے، نظر آرہا ہے ملک بربادی کی طرف جارہا ہے، اپنے ملک کو برباد نہیں ہونے دینگے۔ میڈیا…

Read More

کچھ کرنے کی ضرورت نہیں‘ ہم گرفتاری دینے آرہے ہیں:مریم نواز

لندن (نیوزلائن) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں، اپیلوں میں آپ کی مدد کی جائیگی، میاں صاحب اور میں گرفتار ہونے کیلئے پاکستان جارہے ہیں، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے احتساب عدالت کی جانب سے ہمیں سزا سنائی گئی ہے اس کے بعد ہمیں یہاں پر روکنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ،…

Read More

کپتان نے نواز شریف کا استقبال کرنیوالوں کو گدھا قرار دیدیا

نارووال(نیوزلائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے،اب پاکستان کے عوام میں شعور بیدار ہو گیا ہے قانون کی بالادستی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانیوالوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں۔جمعرات کو نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پچیس جولائی کو باہر نکلے، شریف خاندان تیس سال سے پنجاب میں حکومت کر رہا ہے یہ لاہور میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں انکا علاج ہو…

Read More

نوازشریف کے دونوں بیٹے اشتہاری:گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

اسلام آباد (نیوزلائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے اور دائمی وارنٹ گرفتاری وزارت داخلہ کے ذریعے انٹرپول کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق وارنٹ میں دونوں ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد دونوں ملزمان باقاعدہ اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری وزارت داخلہ کے ذریعے انٹرپول کو بھی ارسال کر دیئے…

Read More