ثبوت ہیں کہ لندن فلیٹ نواز شریف کے ہیں: نیب

اسلام آباد (نیوزلائن)شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے حتمی دلائل کے دوران کہا ہے کہ شواہد سے ثابت کردیا کہ لندن فلیٹس کے مالک نواز شریف ہیں ٗ قطری والا دفاع بھی ان کا اپنا ہے جسے غلط ثابت کر چکے ہیں۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی ٗ نامزد ملزم سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر بجلی کی بندش کے باعث سماعت میں وقفہ…

Read More

پنجاب میں عسکری راج باقاعدہ قائم : پروفیسر حسن نے حلف اٹھا لیا

لاہور ( نیوزلائن) پروفیسر حسن عسکری نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے حلف لیا،حسن عسکری نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ، ایوان وزیر اعلیٰ آمد پر گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا ۔ نیوزلائن کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی ۔تاہم ناسازی طبیعت کے باعث سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے تقریب میں شرکت نہ کی…

Read More

مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت:قانون کہاں گیا‘ نواز شریف

اسلام آباد (نیوزلائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ٗسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر ایک طرف سنگین غداری کامقدمہ دوسری طرف الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی ٗکدھر گیاآئین و قانون،آرٹیکل 6،اورکدھر گئے سارے مقدمے؟سب کچھ قانون سے بالا تر ہورہاہے ٗمشرف جیسے شخص کوکیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے جوبگٹی قتل کیس میں،ججوں کو نظر بند کرنے،12مئی کیواقعہ میں اور2بارآئین توڑنے میں شامل ہو ٗ چیف جسٹس صاحب کہہ رہے ہیں مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے ٗ یہ کون سا آئین ہے ٗاس آئین…

Read More

مشرف کا اقتدار انجوائے کرنیوالوں کا رانا افضل کیخلاف سپانسرڈ محاذ

فیصل آباد(احمد یٰسین) ق لیگ کا پرچم تھام کر جنرل پرویز مشرف کا اقتدار انجوائے کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سبکدوش وزیر مملکت خزانہ رانا افضل کیخلاف این اے 110میں سپانسرڈ محاذ قائم کر لیا ہے۔ن لیگی رہنما کیخلاف سابقہ ق لیگی بلدیاتی نمائندوں کو ن لیگ کی چھتر چھایہ فراہم کرنے والے ن لیگ کے ہی سبکدوش صوبائی وزیر قانون ہیں جبکہ ان کارانا افضل کیخلاف محاذ ن لیگ کے ہی مئیر رزاق ملک اور ان کے بھائی سبکدوش ایم پی اے نواز ملک…

Read More

بلاول بھٹو کاچنیوٹ سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چنیوٹ (نیوزلائن) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں الیکشن کو دلچسپ بنا دیا ہے۔پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو فیصل آباد سے ملحقہ ضلع چنیوٹ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔چنیوٹ شہر اور چنیوٹ کے فیصل آباد سے ملحقہ علاقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100سے بلاول بھٹو کے لئے کاغذات نامزدگی پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر حسن مرتضیٰ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے حاصل کئے ۔ بلاول بھٹو کے امیدوار نہ ہونے کی صورت میں اس حلقے سے حسن مرتضیٰ خود پی…

Read More