فیصل آباد پولیس خطرناک اشتہاریوں کیخلاف آپریشن میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس کا خطرناک اشتہاریوں کیخلاف آپریشن بری طرح ناکام ثابت ہوا۔سی پی او فیصل آباد کیٹگری اے میں شامل خطرناک اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر شدید ناراض‘ ایس پیز اور‘ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو مراسلے پر مراسلے بھجوائے گئے مگر پولیس کارکردگی بہتر بنانے سے گریزاں ہے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں خطرناک اشتہاریوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔فیصل آباد پولیس کے اپنے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ شہر میں 638انتہائی خطرناک اشتہاری سرگرم ہیں…

Read More

تھانوں میں عوام کو ہر روز جوتے پڑتے ہیں اب اشرافیہ کھائے

فیصل آباد(نیوزلائن)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ختم نبوت سے غداری کرنے والے ذلت و رسوائی کی علامت بن چکے ہیں۔ تیس سال سے عوام کو ذلیل کرنے والے آج خود ذلیل ہو رہے ہیں۔ نواز شریف کو عوامی عدالت کا فیصلہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ مردوں اور عورتوں پر گولیاں برسانے والے ظالم اور قاتل اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں۔ اسلام اور پاکستان سے بے وفائی کرنے والا کوئی شخص اللہ کے عذاب سے…

Read More

فیصل آبادپولیس جنسی ہراساں کے مقدمات درج کرنے سے گریزاں

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس جنسی ہراسگی کے واقعات کے مقدمات درج کرنے سے گریزاں ہے۔ فیصل آباد کے 41تھانوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد جنسی ہراساں کئے جانے کی شکایات طویل عرصہ سے رکھی ہوئی ہیں اور ’’ تھانیدارمافیا‘‘ روائتی انداز میں ملزموں کیساتھ ملی بھگت کرکے مقدمات کے اندراج میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔جنسی حراساں کئے جانے کی شکایات میں صرف خواتین ہی نہیں کم سن بچے بھی متاثرہ ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 41تھانوں میں جنسی ہراساں کئے جانے کی ڈیڑھ ہزار سے زائد شکایات مقدمہ…

Read More

فیصل آباد کی بزنس تنظیمیں انتشار ‘ ٹوٹ پھوٹ ‘گروہ بندی کا شکار

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے نام پر بننے والی تنظیمیں قیادت کی لڑائی کی وجہ سے انتشار ‘ گروہ بندی‘ بدنظمی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی بجائے باہمی کھینچا تانی میں مصروف اور چھوٹے صنعتکاروں و تاجروں سے اکٹھے کئے گئے فنڈز کا بلادریغ اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق چیمبر آف کامرس ‘ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ‘ انجمن تاجران سمیت فیصل آباد کی قریب قریب تمام بزنس کمیونٹی کی تنظیمیں شدید ترین…

Read More