پانامہ کیس فیصلہ اور نواز، زرداری خفیہ ڈیل

اسلام آباد (نیوزلائن) پانامہ کیس کے فیصلے میں ممکنہ طور پر وزیر اعظم نوازشریف اور چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹائے جانے یا وزیر اعظم کے وزارت عظمیٰ کے منصب سے دستبردار ہونے کی صورت میں آئندہ کے سیٹ اپ کیلئے حکمران جماعت ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑوں کے درمیان خفیہ ڈیل طے پاگئی ہے جس میں ابھی سے ہی نگران وزیر اعظم اور چیئرمین نیب کے لئے ناموں پر اتفاق رائے کیلئے دونوں پارٹیوں کے بڑوں میں خصوصی نمائندوں جن میں وزیر اعظم کے سمدھی وزیر خزانہ…

Read More

پنجاب یونیورسٹی : طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم، متعدد افراد زخمی

لاہور(نیوزلائن)پنجاب یونیورسٹی میں۵ طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پنجاب یونیورسٹی میں ایک طلبا تنظیم نے ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کررکھا تھا کہ دوسری تنظیم کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا اورکیمپ کو آگ لگادی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران دونوں تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پرپتھراؤکیا، جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ صورت حال پرقابو پانے کے لیے پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔ پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کردی گئی…

Read More

بادشاہی مسجد میں نمازیوں کے داخلے پر پابندی

لاہور (نیوزلائن) گریٹر اقبال پارک انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز ”چھڑے چھانٹ“ نمازیوں کے بادشاہی مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ مزار شیرشاہ ولیؒ‘ رنجیت سنگھ کی مڑی‘ شاہی قلعہ اور شاعر مشرق کے مزار پر بھی نہیں جا سکیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق گریٹر اقبال پارک کی انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز گریٹر اقبال پارک میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے بغیر فیملی کوئی بھی شخص بادشاہی مسجد میں نماز کی ادائیگی سمیت مزار…

Read More

بلھے شاہ کے پنجاب میں شہباز شریف حکومت کی طالبنائزڈ اسلامائزیشن

اسلام آباد(تجزیہ:رانا حامد یٰسین)مسلم لیگ ن نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسلامائزیشن کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ میاں شہباز شریف کی حکومت کے ایک اہم وزیر رضا گیلانی نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں طالبات کو سکارف پہننے پر پانچ اضافی نمبر دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عزت ماب جناب رضا گیلانی صاحب وزیر ہیں اور ہیں بھی اعلیٰ تعلیم کے۔ ظاہر ہے کہ خود بھی اعلیٰ تعلیم سے بہرہ مند ضرور ہوں گے۔ظاہر ہے کہ شہباز شریف حکومت…

Read More

پنجاب حکومت غریب ہو گئی:ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے کٹوتی کرنے لگی۔

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے الٹا پہیہ گھمانا شروع کردیا۔پنجاب کے سن رسیدہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کی بجائے کٹوتی کرنے لگی۔ فیصل آباد میں اس حوالے سے ہزاروں شکایات سامنے آئی ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں پنجاب کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن سے بڑے پیمانے پر کٹوتی کی گئی ہے۔یہ کٹوتی کر رہا ہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس فیصل آباد‘ اکاؤنٹ آفس میں پنجاب حکومت کے سابقہ ملازمین کی پنشن میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کیساتھ انہیں خوار بھی کیا جا رہا ہے۔ ملازمین…

Read More