پنجاب حکومت غریب ہو گئی:ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے کٹوتی کرنے لگی۔

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے الٹا پہیہ گھمانا شروع کردیا۔پنجاب کے سن رسیدہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کی بجائے کٹوتی کرنے لگی۔ فیصل آباد میں اس حوالے سے ہزاروں شکایات سامنے آئی ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں پنجاب کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن سے بڑے پیمانے پر کٹوتی کی گئی ہے۔یہ کٹوتی کر رہا ہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس فیصل آباد‘ اکاؤنٹ آفس میں پنجاب حکومت کے سابقہ ملازمین کی پنشن میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کیساتھ انہیں خوار بھی کیا جا رہا ہے۔ ملازمین…

Read More

وائٹ واش کا خواب چکناچور

ویسٹ انڈیز نے شاہینوں کا سیریز میں وائٹ واش کا خواب چکناچور کردیا اور سیریز کا تیسرا میچ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کرلیا تاہم مجموعی طورپر پاکستان نے سیریز 2,1سے اپنے نام کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 114رنز سے کیا،ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے صرف 39رنز جبکہ پاکستان کو پانچ وکٹوں کی ضرورت تھی لیکن ویسٹ انڈیز نے بغیر کوئی نقصان اٹھائے پاکستان کی طرف سے ملنے والا 153رنز کا ہدف پوراکرلیااور یوں تیسرا ٹیسٹ اپنے نام کرلیا۔

Read More

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا افسر محمود اختر گرفتار

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر محمود اختر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھی بھارتی وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل خلاف ورزی جاری ہے ۔ گزشتہ تین روز کے دوران فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں چار افراد شہید…

Read More

سرکاری سرپرستی میں جعل سازی سے کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ

فیصل آبادسے ندیم جاویدکی رپورٹ:پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں پچاس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی پرایک بااثر گروپ نے سرکاری سرپرستی میں قبضہ کرلیا۔ اہل علاقہ قبضہ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی بجائے مزاحم ہونے لگے۔ شہر کے اہم ترین علاقے میں شدید کشیدگی اور کسی بھی وقت علاقے میں گھمسان کا رن پڑنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مانچسٹر آف پاکستان کہلانے والے پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ایک بااثر گروپ نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور جعل سازی کرکے…

Read More

خاتون اینکر کو تھپڑ: فریقین میں معاملات طے

نجی ٹی چینلز کی خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کے معاملے میں چینل، نادرا اور ایف سی حکام میں معاملات طے پاگئے جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر اور ایف سی اہلکار کے درمیان ہونے والے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین میں معاملات طے پانے کے بعد فریقین مقدمہ واپس لینے پر رضامند ہوگئے ہیں۔اس سے قبل خاتون اینکر نے ایف سی اہلکار کے خلاف اور ایف سی…

Read More