پانچ سال میں سوا 37لاکھ پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے

اسلام آباد(نیوزلائن)وزارت اوور سیز پاکستانیز نے گزشتہ پانچ سالوں میں 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانی روز گار کیلئے بیرون ملک بھیجے۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب سے 19 لاکھ 33 ہزار 222، بلوچستان سے 35 ہزار 643، سندھ سے 4 لاکھ 9 ہزار 243، خیبر پختونخوا سے 8 لاکھ 67 ہزار 854، آزاد کشمیر سے 2 لاکھ 38 ہزار 821، گلگت بلتستان سے 12 ہزار 976، قبائلی علاقہ جات سے 1 لاکھ 91 ہزار 713، جبکہ اسلام آباد سے 38 ہزار 858 پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا…

Read More

انتخابات میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے

لاہور(نیوزلائن)پاکستان میں پہلی بار آئندہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے ، الیکشن کمیشن نے نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا۔ بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ایڈوانس رقم جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے جب کہ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ…

Read More

پانامہ کیس سننے والے جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ

لاہور(نیوزلائن)جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے، پولیس کے مطابق ایک گولی مرکزی دروازے جبکہ دوسری کچن کی کھڑکی پر لگی، چیف جسٹس ثاقب نثار واقعے کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ ترجمان کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ گذشتہ رات 10:45اور دوسرا صبح 9:45 پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار جسٹس…

Read More

تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے پولیس انتظامات ناقص قرار

لاہور (نیوزلائن) اہم ادارے کے سکیورٹی آڈٹ کے دوران پنجاب کے سینکڑوں تفریحی مقامات کے حفاظتی انتطامات غیر تسلی بخش قراردیدیئے گئے۔دہشت گردی ،تخریب کاری کے لاحق خطرات کے پیش نظر 236 پبلک پارکس،11 چڑیاگھروں ،33 پلے لینڈز،13 فوڈسٹریٹس،35 تھیٹرزاور50سینماوں میں سے بیشترکے حفاظتی انتظامات ناقص قرارپائے ۔حالیہ رپورٹ کی روشنی میں حکام کی طرف سے پولیس اورانتظامی افسران کوسکیورٹی انتظامات موثربنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔اس ضمن میں فیصل آبادکے 20 پارکوں،4 پلے لینڈز،4 تھیٹرزاور5سینماؤں سمیت 33 تفریحی مقامات کے سکیورٹی آڈٹ عمل میں لائے گئے تھے ۔20…

Read More

پنجاب یونیورسٹی اراضی کسی قیمت پر حکومت کو نہیں دیں گے‘آسا

لاہور (نیوزلائن )پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن(آسا) کی مجلس عاملہ کا اجلاس یونیورسٹی کلب میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کی 80کنال اراضی حکومت کو دینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ یونیورسٹی کی زمین تدریسی مقاصد کے لئے ہے جسے کسی بھی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر پنجاب یونیورسٹی کی اراضی کیلئے حکومتی اقدامات کی جانب توجہ دلائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ…

Read More