سچ کیلئے کون آواز اٹھائے:صحافتی تنظیموں کو سانپ سونگھ گیا

اسلام آباد(نیوزلائن)لاہور سے پراسرار طور پر غائب ہونے والی خاتون صحافی کیلئے کوئی آواز اٹھانے کو تیار نہیں۔ صحافتی تنظیمیں ”تم ڈھونڈو۔۔تم ڈھونڈو“ کے نعرے لگانے تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔معاملے میں بااثر حلقوں کے ملوث ہونے کی بناء پر کوئی تنظیم اس معاملے میں پڑنے اور ایک صحافی کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔نیوزلائن کے مطابق پاکستان میں پہلی بار ایک خاتون صحافی کے اغواء یا دوسرے لفظوں میں پراسرار گرفتاری کا واقعہ سامنے آیاہے۔ لاہور کے اخبار نئی خبر اورمیٹرو نیوز سے وابستہ…

Read More

لاہور سے”غریب“خاتون صحافی اغوا: صحافتی تنظیموں کی پراسرار خاموشی

اسلام آباد(نیوزلائن)لاہور سے ایک خاتون صحافی کو پراسرا ر انداز میں غائب کر دیا گیا ہے اور کوئی صحافتی تنظیم اس پر آواز اٹھا رہی اور نہ ہی پی ایف یو جے سمیت کسی صحافتی تنظیم نے اس خاتون کی بازیابی کیلئے کوئی اقدام اٹھایا ہے۔نیوزلائن کے مطابق کسی خاتون صحافی کا اغواء ہونے کا پاکستان میں یہ پہلا واقعہ ہے۔پی ایف یو جے ”لاہور“ کے صدر رانا عظیم نے اس پر آواز اٹھانا مناسب سمجھا اور نہ پی ایف یو جے ”اسلام آباد“ کے صدر افضل بٹ نے ایک…

Read More

افضل بٹ نے دوسری مرتبہ پی ایف یو جے کو فتح کر لیا

اسلام آباد(نیوزلائن)کوئٹہ میں ہونے والے الیکشن میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافتی سیاست کے ماہر افضل بٹ نے دوسری مرتبہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس میں فتح یابی حاصل کر لی۔سابق صدر پی ایف یو جے پرویز شوکت کیساتھ صحافتی و انتخابی اخلاقیات کے معاملے پر اختلاف کرنے کے بعد میدان میں آنے والے افضل بٹ نے خود خود بھی تمام صحافتی و اخلاقی اقدار کر پس پشت ڈال کر محض عددی اکثریت کو ہی اپنی صحافتی سیاست کا محور بنا لیااور عددی کامیابی حاصل کرکے پی ایف…

Read More

پاکستان بھر کے صحافیوں کاکوئٹہ میں اجتماع

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستانی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس عام کیلئے ملک بھر کے صحافیوں کا اجتماع کوئٹہ میں ہورہا ہے۔ ملک بھر سے مندوبین بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پہنچ چکے ہیں۔ لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ بہاولپور‘ ملتان‘ رحیم یار خان‘ حیدرآباد‘ سکھر‘ ایبٹ آباد اور دیگر شہروں کے صحافی کوئٹہ میں جمع ہیں اور ملک بھر کے صحافیوں کیلئے مسائل حل کرنے کیلئے اجتماعی فیصلے کرنے کی کوشش کریں گے۔ پی ایف یو جے کے مندوبین کے اجلاس عام…

Read More

پاکستانی صحافیوں کی قیادت حاصل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر جوڑ توڑ

  اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستانی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی قیادت کے چناؤ کیلئے آخری مرحلہ پولنگ کل ہو گی۔ پولنگ میں پی ایف یو جے سے الحاق شدہ تمام یونینز کے ڈیلیگیٹ اپنا حق رائے دی استعمال کریں گی۔پی ایف یو جے کی قیادت حاصل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں اور جوڑ توڑ جاری ہے۔ صدر سیکرٹری کے الیکشن کیلئے متعدد سینئر رہنما اور صحافی لیڈر کوششیں کر رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پی ایف یو جے کے الیکشن کیلئے پولنگ کل 19مارچ کو…

Read More