پیپلز پارٹی اور ن لیگ کانگران وزیراعظم پر اختلاف برقرار

اسلام آباد(نیوزلائن)حکومت کی پانچ سالہ مدت ختم ہونے میں 9 دن باقی رہ گئے لیکن نگران وزیر اعظم کی تقرری کے عمل میں اتفاق نہ ہوسکا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں پانچویں ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر میں ملاقات 35 منٹ جاری رہی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا ملاقات ہوگئی، گیم اب حکومت کے ہاتھ میں ہے، ملاقات کا اگلا دور کل یا پرسوں دوبارہ ہوگا۔ نگران وزیر اعظم کا نام اگر مجوزہ آئنی مدت کے…

Read More

پیپلز پارٹی کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان

لاہور(نیوزلائن)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف 20اپریل سے صوبہ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کررہے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے،15 ہزارمیگاواٹ بجلی تو ہمارے دور میں تھی 8 ہزار میگا واٹ بننے والی نئی بجلی کے دعوے کہاں گئی ؟،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا مسلم لیگ (ن)کے بس کی بات نہیں ،میاں صاحب نے ماضی میں عدالت پر حملہ کیا مگر…

Read More

بلاول بھٹو کا وفاق پر سندھ کو پانی کیلئے ترسانے کا الزام

سانگھڑ(نیوزلائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں عوام کو پیاسا رکھتے ہیں، لاہور میں پھول تو اگ جاتے ہیں لیکن عوام کو پینے کا پانی نہیں ملتا۔سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل تعلیم، صحت، روزگار اور صاف پانی ہیں، عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کسی کو کیوں نکالا گیا، وہ خوشحالی، روزگار، روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور ان…

Read More

شیری رحمان اپوزیشن لیڈر: پیپلزپارٹی نے نئی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(نیوزلائن) پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی کھینچا تانی کے بعد بالآخر پیپلزپارٹی کی شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر مقررکردیاگیااوراس ضمن میں سینیٹ سیکریٹریٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ تفصیل کے مطابق شیری رحمان سینیٹ کی بارہویں اور پیپلزپارٹی کی ساتویں اپوزیشن لیڈر ہیں جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے والی وہ پہلی خاتون ہیں ، شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کیلئے 34اراکین سینیٹ کی حمایت حاصل تھی ۔ شیریں رحمان نے اپوزیشن لیڈر کا چارج بھی سنبھال لیا ہے ۔ یادرہے کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر…

Read More

صادق سنجرانی چیئرمین ‘ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد(نیوزلائن)سینیٹ میں اپوزیشن کے اتحاد نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی کو بالاخر نیا چیئرمین سینیٹ منتخب کرا لیا ہے۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں 103 سینیٹرز نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔ صادق سنجرانی کو 57 جبکہ ان کے مدمقابل حکومتی اتحاد کے امیدوار راجا ظفر الحق صرف 43 ووٹ حاصل کر پائے۔ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے حلف لیا جس کے فوری بعد انہوں نے ایوانِ بالا کے قائد کی نشست سنبھال لی۔ اس کے…

Read More