تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے پولیس انتظامات ناقص قرار

لاہور (نیوزلائن) اہم ادارے کے سکیورٹی آڈٹ کے دوران پنجاب کے سینکڑوں تفریحی مقامات کے حفاظتی انتطامات غیر تسلی بخش قراردیدیئے گئے۔دہشت گردی ،تخریب کاری کے لاحق خطرات کے پیش نظر 236 پبلک پارکس،11 چڑیاگھروں ،33 پلے لینڈز،13 فوڈسٹریٹس،35 تھیٹرزاور50سینماوں میں سے بیشترکے حفاظتی انتظامات ناقص قرارپائے ۔حالیہ رپورٹ کی روشنی میں حکام کی طرف سے پولیس اورانتظامی افسران کوسکیورٹی انتظامات موثربنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔اس ضمن میں فیصل آبادکے 20 پارکوں،4 پلے لینڈز،4 تھیٹرزاور5سینماؤں سمیت 33 تفریحی مقامات کے سکیورٹی آڈٹ عمل میں لائے گئے تھے ۔20…

Read More

پنجاب یونیورسٹی اراضی کسی قیمت پر حکومت کو نہیں دیں گے‘آسا

لاہور (نیوزلائن )پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن(آسا) کی مجلس عاملہ کا اجلاس یونیورسٹی کلب میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کی 80کنال اراضی حکومت کو دینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ یونیورسٹی کی زمین تدریسی مقاصد کے لئے ہے جسے کسی بھی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر پنجاب یونیورسٹی کی اراضی کیلئے حکومتی اقدامات کی جانب توجہ دلائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ…

Read More

ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور( نیوزلائن)غازی چوک میں تعینات ٹریفک وارڈن نے دس سالہ بچے کی اغواء کی کوشش ناکام بنا دی، رکشہ سوار اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ ٹریفک وارڈن سید اسد عباس نے بتایا کہ وہ غازی چوک میں مینول ٹریفک کو کنٹرول کر رہا تھا کہ اسی دورا ن ایک رکشے میں بیٹھے ہوئے بچے نے شور مچانا شروع کر دیا۔ ٹریفک وارڈن کے مطابق میں نے دوڑ کر رکشے کاپیچھا کیا جس نے کچھ دور جا کر بچے کو پھینک دیا اور فرار ہو گیا ۔…

Read More

رانا ثناء کی دھوکے بازی: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری

لاہور(نیوزلائن)لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چیئرنگ کراس چوک مال روڈ پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھا ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دور کے باوجود ڈیڈ لاک بر قرار رہا جس کے باعث سیون کلب جانے والی خواتین کا وفد واپس مال روڈ پر آ گیا ،محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی مال روڈ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ بر قرار رہا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے…

Read More

نواز شریف کا بیانیہ اور شہبازکو پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کی اجازت

اسلام آباد(احمد یٰسین)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس کیلئے انہیں میاں نواز شریف کی بھی حمائت حاصل ہے اور دونوں بھائی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہاتھ ملانے کیلئے عوام کے سامنے پیش کئے گئے بیانئے کو بھی نظر انداز کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مگر اسٹیبلشمنٹ اب ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہو رہی۔ نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کیساتھ چلنے کی کوششوں میں ہیں۔ میاں شہباز شریف کی طرف…

Read More