زہریلے گھی کی فروخت جاری‘ پنجاب فوڈ اٹھارٹی”ڈیل“ کر کے خاموش

لاہور (ایم ایس ٹیپو)پنجاب بھر میں زہریلے اور مضر صحت گھی کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔عوام کو گھی مافیا کے عتاب سے بچانے کیلئے انتظامیہ کچھ کو کرنے کو تیار نہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی نے زہریلا گھی بنانے والوں کیساتھ ”خفیہ ڈیل“ کرکے اتھارٹی کو گھی مافیا کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک رکھا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں بننے اور فروخت ہونے والے گھی کے نمونوں کے لیبارٹری تجزئیے کروائے تو 24مختلف اقسام کے گھی اور کوکنگ آئل…

Read More

بینز جوس مضر صحت ہے: فیصل آباد کا میئر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگا

فیصل آباد (نیوزلائن)میئر فیصل آباد رزاق ملک عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگا۔ میئر فیصل آباد کی ملکیتی کمپنی کا تیار کردہ جوس بینزانتہائی مضر صحت ہے اور اس پر فیصل آباد کے کمشنر اپنے زیر کنٹرول سکولوں میں پابندی عائد کر چکے ہیں۔نیوز لائن کے مطابق بینزجوس بنانے والی کمپنی فیصل آباد کے میئر رزاق ملک کی ملکیتی ہے اور اس کے تیار کردہ جوسز انتہائی مضر صحت قرار پا چکے ہیں۔بینزجوس کے مضر صحت ہونے کی وجہ سے فیصل آباد کے کمشنر مومن علی آغا نے بینزجوس کو…

Read More

حکومت گھی مافیا کے سامنے سرنڈر‘ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں

اسلام آباد(رانا حامد یٰسین)پنجاب حکومت بااثر گھی مافیا کے سامنے چاروں شانے چت ہو گئی۔زہریلا گھی فروخت کرکے عوام کی زندگیوں کیساتھ کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی نورالامین مینگل نے بھی اختیارات حاصل ہونے کے باوجود گھی کے نام پر زہر قاتل فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کوئی ایکشن نہ لے سکے۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں انسانی صحت کیلئے زہر قاتل گھی کی فروخت جاری ہے نیوزلائن کے مطابق شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے گھی مینو فیکچررز کا ٹولہ…

Read More

زہریلے گھی کی فروخت جاری: سنگدل مافیا کے سامنے پنجاب حکومت سرنگوں

اسلام آباد(رانا حامد یٰسین)پنجاب بھرمیں کھلے عام زہریلے گھی اور کوکنگ آئل کی خریدوفروخت کا دھندہ جاری ہے۔شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے گھی مینو فیکچررز کا ٹولہ صوبائی حکومت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی پر بھاری ثابت ہوا ہے اور گھی و کوکنگ آئل انسانی صحت کیلئے زہر قاتل ہونے کا ثابت ہونے کے باوجود پنجاب حکومت اور فوڈ اتھارٹی ان گھی و کوکنگ آئل مالکان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ بلند بانگ دعوے اور عوامی مفادات کے تحفظ کے اعلانات کرنے اورایوان اقتدار کے سامنے…

Read More

پنجاب فوڈ اتھارٹی مگر مچھوں کے سامنے بے بس : دکانداروں کو جرمانے

فیصل آباد (نیوزلائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد بھی مضر صحت اشیاء تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ٹھوس اقدامات کی بجائے محض خانہ پری کے لئے کاغذی کارروائیوں پر اکتفا کیا جانے لگا۔ فوڈ اتھارٹی چھاپوں کے دوران ناقص انتظامات کے باوجود فوڈ سنٹرز کو اصلاح احوال کے اقدامات کرنے کے سلسلے میں نوٹسز جاری کرنے تک محدود ہو کر رہ گئی۔ ذرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے دو ماہ قبل مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء تیار اور فروخت کرنے…

Read More