نااہل رائے حسن نواز چوہدری ظہیر کو پی ٹی آئی میں لے گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ق کے پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی چوہدری ظہیرالدین خاں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ کپتان کے ہمراہی بننے کا اعلان انہوں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں کیا۔ چوہدری ظہیرالدین خاں کو پی ٹی آئی میں شامل کروانے میں پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے سابق صدر اور نااہل ایم این اے رائے حسن نواز نے اہم کردار ادا کیا۔ چوہدری ظہیر متوقع طور پر این اے 102 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔نیوزلائن…

Read More