زاہد حامد سمیت دو وزراء سے استعفے لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاقی حکومت نے وزیر قانون زاہد حامد اور ایک دوسرے اہم وفاقی وزیر سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نیوزلائن کے مطابق وفاقی حکومت نے دھرنا آپریشن میں ناکامی کے بعد اپنے آخری آپشن کو استعمال کرتے ہوئے دھرنا مظاہرین کے بنیادی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی وزیر زاہد حامد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زاہد حامد کے علاوہ بھی ایک وفاقی وزیر کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

Read More

بھارتی سیاست میں ہلچل‘ پنجاب اسمبلی کے نصف ارکان مستعفی

ستلج جمنا لنک کینال معاملے پر بھارت کی عدالت عالیہ کے فیصلے کیخلاف پنجاب کانگریس کے صدر سمیت تمام اراکین نے استعفے دیدے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ستلج جمنا لنک کینال (ایس وائی ایل) معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پنجاب کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کے ساتھ ریاست میں کانگریس کے تمام ممبران اسمبلی نے بھی استعفی دے دیا ہے۔ کیپٹن امریندر نے اپنا استعفیٰ لوک سبھا کے سپیکر کو بھیج دیا ہے۔ وہیں…

Read More