پنجاب حکومت نے سکول داخلہ مہم 2018ء کا آغاز کر دیا

  لاہور(نیوزلائن) پنجاب حکومت نے سکولوں میں بچوں کے 100فیصد داخلے کے ہدف کو یقینی بنانے کیلئے سکول داخلہ مہم 2018ء کا آغاز کر دیا ہے۔اس مہم کے دوران والدین کو یہ ترغیب دی جائے گی کہ وہ اپنے بچوں کو قریبی سکول بھیجیں تا کہ کوئی بچہ زیورِ تعلیم سے محروم نہ رہے۔وہ دن دور نہیں جب ہر گھرمیں علم کا دیپ جلے گا اور ہمارے ہونہار طلبا و طالبات کامیابی اور کامرانی کے جھنڈے گاڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے…

Read More

شہباز شریف کے پنجاب میں 6ہزار سکول پراسرار طور پر غائب

فیصل آباد(احمد یٰسین)شہباز شریف کے دور میں پنجاب کے چھے ہزار سے زائد سکول پراسرار طور پر غائب ہوگئے۔ محکمہ تعلیم میں ان کا ڈیٹا موجود رہا ہے اور نہ محکمہ تعلیم کے حکام ان کے بارے میں کچھ کہنے کو تیار ہیں۔ سکول کیوں بند ہوئے۔ ان کی اراضی کہاں گئی اور ان کیلئے مختص فنڈز کیساتھ کیا جا رہا ہے اس بارے میں محکمہ تعلیم کے حکا م کوئی معلومات دینے کو تیار نہیں ہیں۔ شہباز شریف حکومت کی تیار کروائی گئیں اپنی ہی رپورٹس ان کیخلاف ثبوت…

Read More

دھرنا آپریشن: پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند

لاہور(نیوزلائن)فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے خلاف احتجاج کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو دو روز کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کا بند کرنے کا فیصلہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

Read More

سیکرٹری سکولز پنجاب کے پرائیویٹ سکول نے پورے صوبے کے سکولوں کو مات دیدی

اسلام آباد(نیوزلائن)پنجاب میں شرح خواندگی بڑھانے‘ تعلیمی سہولیات عام کرنے اور سرکاری تعلیمی اداروں کے نتائج بہتر کرنے اور گڈ گورننس کے میاں شہباز شریف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کے ایک پرائیویٹ سکول نے شہباز شریف حکومت کے پورے پنجاب کے ہزاروں سکولوں کو مات دیدی۔نیوزلائن کے مطابق سیکرٹری سکولز پنجاب کے زیرکنٹرول امتحانی اتھارٹی ”پنجاب ایگزامینشن کمیشن“کے زیراہتمام ہونیوالے پانچویں جماعت کے امتحان میں پانچ پوزیشنز سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین کے پرائیویٹ سکول”تھل پبلک سکول خوشاب“نے اکٹھی پانچ پوزیشنز حاصل کرکے…

Read More

پنجاب حکومت کی نااہلی‘3ہزار ٹن درسی کتب ردی بن گئی

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا جبکہ بہت بڑی تعداد میں سکولوں میں داخل طلباء و طالبات کو بھی محکمہ کے کرپٹ اہلکاروں نے درسی کتب فراہم نہیں کیں۔درسی کتب محکمہ تعلیم کے دفاتر اور سکولوں کے گوداموں میں پڑی ردی بن گئیں۔ اپنی غفلت اورلاپرواہی کا انعام حاصل کرنے کیلئے محکمہ تعلیم نے گوداموں میں پڑی درسی کتب ”ردی“ نیلام کرنا شروع کر دی۔راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں پرانی کتب کی ردی نیلام کر دی گئی…

Read More