پیپلز پارٹی اور ن لیگ کانگران وزیراعظم پر اختلاف برقرار

اسلام آباد(نیوزلائن)حکومت کی پانچ سالہ مدت ختم ہونے میں 9 دن باقی رہ گئے لیکن نگران وزیر اعظم کی تقرری کے عمل میں اتفاق نہ ہوسکا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں پانچویں ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر میں ملاقات 35 منٹ جاری رہی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا ملاقات ہوگئی، گیم اب حکومت کے ہاتھ میں ہے، ملاقات کا اگلا دور کل یا پرسوں دوبارہ ہوگا۔ نگران وزیر اعظم کا نام اگر مجوزہ آئنی مدت کے…

Read More

نواز شریف دور کے ’’ اصل بادشاہ ‘‘ فواد حسن فواد مسلسل کھڈے لائن

اسلام آباد(نیوزلائن)سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا ابھی تک تقرر نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ نوازشریف کے دور میں اصلی بادشاہ کے فرائض انجام دینے والے فواد حسن فواد کو نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنا پرنسپل سیکرٹری بنانے سے انکار کر دیا تھا۔ فواد حسن فواد نے بہت کوشش کی مگر وزیراعظم عباسی نے انہیں 22 گریڈ میں ترقی بھی نہیں دی اور وہ ابھی تک 21 گریڈ میں ہیں حالانکہ گزشتہ برسوں میں بڑے بڑے طاقت ور وفاقی وزراء ان سے تھر تھر…

Read More

ن لیگ کا شہباز شریف کو وزیراعظم نہ بنا نے کا فیصلہ

مری(نیوزلائن)مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو پنجاب میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد توقع ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہی آئینی مدت پوری ہونے تک ملک کے مستقل وزیراعظم رہیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق مری میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف، شہباز شریف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار اور سعد رفیق سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ چھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں شہباز شریف کو مستقبل میں وزیراعظم بنانے اور…

Read More

مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم منتخب

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے نئے وزیر اعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا تھا ،ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار نوید قمر، پی ٹی آئی، عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ (ق) کے شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ تھے۔ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران 342 ارکان کے ایوان میں شاہد خاقان عباسی 221 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جب…

Read More