چین کے طلبا دفد کا آئی ایس پی آرکا دورہ

راولپنڈی(نیوزلائن)چین کی چھ مختلف یونیورسٹیز کے طلبا پر مشتمل دفد نے آئی ایس پی آرکا دورہ کیا جس میں انہوں نے پرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے بارے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔طلبا کے دفد نے پاکستان کا دورہ کرنے پر اپنی مسرت اورپاک چین دوستی کے حوالے سے اپنے آباﺅ اجداد کی جانب سے سنی ہوئی باتوں کے بارے میںجان کر خوشی کا اظہار کیا۔ دفد میںتیسنگ ،فوڈان،پی کنگ اور سی چوہان یونیورسٹیز کے طلبا شامل تھے۔

Read More

پنجاب حکومت نے طالبات کی تذلیل کی نئی مثال قائم کر دی

لاہور(ایم ایس ٹیپو)پنجاب حکومت نے خواتین اور طالبات کی تذلیل کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔ کمشنر ساہیوال کے آفس سے حکمنامہ جاری کرکے طالبات کو ’’وی وی آئی پی‘‘ کیلئے دربان اور Usherکی خدمات فراہم کرنے پر مامور کر دیا گیا۔ساہیوال کے ڈاکٹر حکومتی احکامات کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔نیوزلائن کے مطابق کمشنر ساہیوال کے آفس سے جاری ہونے والا ایک حکم نامہ سامنے آیا ہے جس میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ایک تقریب میں…

Read More

پنجاب حکومت کی نااہلی‘3ہزار ٹن درسی کتب ردی بن گئی

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا جبکہ بہت بڑی تعداد میں سکولوں میں داخل طلباء و طالبات کو بھی محکمہ کے کرپٹ اہلکاروں نے درسی کتب فراہم نہیں کیں۔درسی کتب محکمہ تعلیم کے دفاتر اور سکولوں کے گوداموں میں پڑی ردی بن گئیں۔ اپنی غفلت اورلاپرواہی کا انعام حاصل کرنے کیلئے محکمہ تعلیم نے گوداموں میں پڑی درسی کتب ”ردی“ نیلام کرنا شروع کر دی۔راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں پرانی کتب کی ردی نیلام کر دی گئی…

Read More

دم مارو دم: سرکاری و نجی یونیورسٹیوں‘ کالجوں میں کھلے عام منشیات فروشی

اسلام آباد(رانا حامد یٰسین)پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات کا کھلے عام استعمال ہونے لگا۔طلباء ہی نہیں طالبات بھی نشے کی عادی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ہر طرح کی منشیات کھلے عام مل جاتی ہے منشیات فروشی میں بڑے بڑے مافیاز ملوث ہیں یونیورسٹیوں اور کالجز کی انتظامیہ کے افراد بھی منشیات فروشی میں ملوث اور مافیاز کے سرپرست ہیں۔ صرف سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ کالجز اور نجی یونیورسٹیوں میں بھی منشیات کی لعنت کا استعمال ہو رہا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے منشیات فروش مافیاز…

Read More

تعلیمی بورڈز کا عدالتی فیصلہ ماننے سے انکار

لاہور(نیوزلائن)محکمہ ہائر ایجوکیشن اور تعلیمی بورڈز نے 12سال سے کم عمر طلباءکو نویں جماعت میں داخلہ دینے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے عبوری فیصلہ کو پالیسی حکم کے طور پر قبول کرنے سے انکار کردیا اور طلباءسے انفرادی احکامات کا مطالبہ کردیا جس کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر 6 سے 7ایسی درخواستیں دائر ہو رہی ہیں جن میں 12سال سے کم عمر کے طلبا و طالبات متاثرہ فریق ہیں اور ان کا موقف ہے کہ تعلیمی بورڈز انہیں کم عمر ہونے کی وجہ سے نویں…

Read More