سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، آئی جی کو ہٹانے کی منظوری دے دی

کراچی(نیوزلائن)سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔ نیوزلائن کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس میں ترقیوں، تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق قواعد کو آئین و قانون کے مطابق بنانا چاہتے ہیں، ہم ایسے قواعد چاہتے ہیں جس سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے ہو اور سیاسی حکومت کی رٹ قائم رہے۔ اجلاس کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ مارچ…

Read More

صحافی احمد نورانی پر حملے کیخلاف آر آئی یو جے کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاقی دارلحکومت میں سنیئر صحافی احمد نوارنی پر قاتلانہ حملہ کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کی کال پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے پیر تک ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں حملہ کے مقام پر احتجاجی کیمپ لگانے اور پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ،آر آئی یو جے اور این پی سی کے مشترکہ اجلاس میں سنیئر صحافیوں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،احتجاجی…

Read More

شرمناک رپورٹ نشر کرنے پر 7 نیوز کی نشریات ایک ہفتہ کیلئے معطل

اسلام آباد( نیوزلائن)غیر مصدقہ ‘ من گھڑت‘ غیر پیشہ وارانہ ‘ اور انتہائی شرمناک رپورٹ نشر کرکے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات کی عزت سے کھلواڑ کرنے اور یونیورسٹی کی بدنامی کا موجب بننے پرپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے سیون نیوز کی نشریات ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے ‘ اورسیون نیوز کے خاتون سمیت تینوں ڈائریکٹرز اور نیشنل ہسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے اور سات روز تک بار بار معذرت نشر کرنے کا حکم جاری کردیا۔نیوزلائن کے مطابق پیمرا اتھارٹی کے…

Read More

شاہ محمود قریشی سات افراد کے قاتل ہیں‘ مرید قریشی

ملتان (نیوزلائن)شاہ محمود قریشی سات افراد کے قاتل ہیں اور مجھے بھی قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ جب بھی شاہ محمود قریشی سے اپنا حق مانگا اس نے مجھے لاش کا تحفہ دیا۔شاہ محمود قریشی درباروں کے تقدس کو پامال کیا اور مجھے عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے پرجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے ۔ یہ الزامات کسی غیر نے نہیں لگائے بلکہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے سگے بھائی مریدحسین قریشی نے حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کے موقع پر بھرے مجمع…

Read More

اعلیٰ نسل کے دانشور کا 29 سال قبل کا ارشاد

رفیع رضا کا شکریہ کہ انہوں نے یاد دلایا لگ بھگ 29 سال قبل اس ملک کے سب سے اعلیٰ نسل کے دانشور اور ….جیسے منہ والے صحافی ادیب شاعر سابق سفارتکار اور حاضر سروس چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی نے ارشاد فرمایا تھاکہ ہرمہینے کے مخصوص ایام میں عورت نماز پڑھ سکتی نہ قرآن ، تو پھر حکمران بن کر ان مخصوص دنوں میں وہ اہم فیصلے کیسے کرسکتی ہے؟ ایام مخصوصہ میں کئے گئے تمام فیصلے مکروہ ہوں گے اور اس کی وجہ سے پورے ملک پر…

Read More