ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لیےرسک مینجمنٹ سسٹم تیار

اسلام آباد(نیوزلائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لیے آٹومیٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا ہے جس کی عالمی بینک کے وفد کی پاکستان آمد کے بعد جائزہ لے کر حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر کے مطابق پاکستان میں رسک مینجمنٹ سسٹم عالمی بینک کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت متعارف کرایا جارہا ہے، اس جدید رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی جانب سے ان کے ظاہر کردہ اخراجات و آمدنی میں فرق کے…

Read More

فوج پیچھے رہ کرعدالتوں سے فیصلے کرانے میں مددکررہی ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 4سالوں میں35ارب روپے قرضہ لیاہے،ایل این جی کرپشن میں ملوث شخص کووزیراعظم بنادیاگیا،پاکستان کی فوج اورعدلیہ بدل گئی ہیں،حدیبیہ پیپرزکیس نہ کھولنے کی کے خلاف عدالت گیاہوں ۔شریف خاندان کبھی نہیں چاہے گا یہ کیس کھلے اس میں شہبازشریف بھی نااہل ہوں گے۔ شیخ رشیدنےاپنے انٹرویو مٰیں کہ کہاکہ موجودہ حکومت نے 4سالوں میں35ارب روپے قرضہ لیاہے ،باقی 70سالوں میں40ارب قرضہ لیاگیا،ایل این جی منصوبے میں بھی اربوں کی کرپشن ہے ،سب…

Read More

نواز فیملی کیخلاف ریفرنس دائر‘ اثاثے منجمد‘ سفر پر پابندی کی سفارش

لاہور(نیوزلائن)قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس نیب ہیڈکوارٹر بھجوا دیئے ہیں، ریجنل بورڈ نے نوازشریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ریجنل بورڈ لاہور نے تمام فیصلوں کی منظوری دے کر معاملہ نیب ہیڈکوارٹر بھجوایا ہے، نیب لاہور نے سفارش کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے تمام اثاثے…

Read More

مسلمانوں کی سائنسی ترقی‘ فتوے ‘ مناظرے اور ہلاکتیں

عباسی دور خلافت کے اواخر تک مسلمانوں نے جدید سائنسی اور طبی علوم پر مہارت تو حاصل کرلی تھی لیکن ان سائنسدانوں کی اکثریت کا تعلق بظاہر لبرل یا ‘ غیر مولوی ‘ طبقے سے تھا، چنانچہ ایک ایک کرکے ان سائنسدانوں پر کبھی کفر کا فتوی لگا تو کبھی ان کی تصانیف کو گستاخی سے تعبیر کرکے جلایا جانے لگا۔ مسلمانوں میں انتہا پسندی بڑھنے لگی تو ہر دوسرا شخص فتوی جاری کرنے لگ گیا۔ پھر جب ان فتووں کا فکری ٹکراؤ ہونے لگا تو گروہ بندی شروع ہوگئی۔…

Read More

وکلا کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت پر حملہ

لاہور(نیوزلائن)ملتان بار توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر انتہائی پڑھے لکھے طبقے نے عدالت پر ہی حملہ کردیا، چیف جسٹس کی حفاظت کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ وکیلوں نے چیف جسٹس کی عدالت کو جانے والے راستے کا گیٹ بھی توڑ دیا۔تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے ملتان بار توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ فل بینچ نے کل (منگل کو) ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان کو ہر حال میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔…

Read More