فیصل آبادایریا واٹر بورڈز میں کسان تنظیموں کے الیکشن کا فیصلہ

فیصل آباد (نیوزلائن)پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی نے لوئر چناب کینال سسٹم فیصل آباد کے ایریا واٹر بورڈز میں کسان تنظیموں کے الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے تحت لوئر چناب کینال شرقی ایریا واٹر بورڈ کی 85 کسان تنظیموں جبکہ غربی ایریا واٹر بورڈ کی 67 کسان تنظیموں کے مرحلہ وار الیکشن کروائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں پیڈا کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پیڈا ترجمان کے مطابق لوئر چناب کینال سسٹم کے دونوں ایریا واٹر بورڈز میں انتخابات کے عمل کی مجاز…

Read More

محکمہ زراعت کی جڑی بوٹیاں مکاؤ مہم چلانے کا اعلان

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی ہدایت پر 12سے 17مارچ تک ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار بڑھاؤمہم شروع کی جارہی ہے جس کے دوران کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے مختلف پروگرامز منعقد ہونگے۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عملدرآمد کرکے جڑی بوٹیوں کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران کسانوں کو جڑی بوٹیوں کے تدارک کے طریقے،فصلوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے غیر کیمیائی،زرعی آلات سے تلفی،کھاد اور پانی کامنصفانہ استعمال اور دیگر طریقیوں کے بارے میں…

Read More

جعلی کھاد کا دھندا عروج پر‘ محکمہ زراعت خاموش تماشائی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں جعلی کھاد کی تیاری اور فروخت کا دھندا بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے۔ شہر میں کئی مقامات پر جعلی کھاد تیار کی جارہی ہے اور مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہے۔محکمہ زراعت کے حکام صورتحال کا علم ہونے کے باوجود مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر جعلی کھاد کی تیاری و فروخت کی جارہی ہے۔ فیصل آباد میں جعلی کھاد تیار کرنے والے دو درجن سے زائد کارخانے لگے ہوئے ہیں۔ جن میں بڑے برانڈز کی…

Read More

پنجاب حکومت شوگر ملز مالکان کے سامنے بے بس‘ کاشتکار خوار

فیصل آباد(نیوزلائن)بااثر شوگر ملز مالکان کے سامنے پنجاب حکومت مکمل بے بس ہوگئی ہے اور کسان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ حکومت اپنے ہی مقرر کردی نرخوں پر گنے کی فروخت یقینی بنانے میں کامیاب نہیں ہو پارہی اور صوبے کی تمام شوگر ملز 130سے 150روپے تک گنا خرید کر کسان کو شدید نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ریجن سمیت پنجاب بھر کی شوگر ملز گنے کی 130سے 150روپے تک خرید کر رہی ہیں۔پنجاب حکومت کے مقرر کردہ نرخ 180روپے…

Read More

فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ کولڈ ڈرنک مافیا کے پروردہ مافیا نے اس حکومتی پابندی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔سکول و کالجوں کے پرنسپل اورا ساتذہ بھی اس پابندی کو ناکام بنانے میں مافیا کے ہمنوا ہیں۔ خود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام بھی پابندی کے حوالے سے کارروائیاں کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر100میٹر کی حدود میں کولڈ ڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کررکھی…

Read More