رمضان پیکج کے نام پرکروڑوں کی کرپشن ہوتی ہے:انجمن آڑھتیاں

فیصل آباد(نیوزلائن) صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے، لہذا رمضان کے دوران ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں سستے آٹے کے نام پرپانچ سو روپے فی من سبسڈی دینا پڑتی ہے جس میں زیادہ تر کرپشن کی نذرہوجاتاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سبسڈی پراربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے فصلوں کی پیداواری لاگت کوکم کیا جائے۔ کسانوں کو سستی کھاد،پانی،بجلی،ڈیزل،بیج اور زرعی آلات دئیے…

Read More

جنگ کی’’میڈ ان فیصل آباد‘‘ایکسپو کیلئے سرکاری افسران سرگرم

فیصل آباد(نیوزلائن)روزنامہ جنگ کے بینر تلے ہونیوالی ’’میڈان فیصل آباد‘‘نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری افسران سرگرم ہیں اور صنعتکاروں کو سراکری افسران کے ذریعے احکامات دئیے جا رہے ہیں کہ اس نمائش میں شرکت یقینی بنائیں۔ نیوزلائن کے مطابق روزنامہ جنگ کے زیر کنٹرول ایک صنعتی نمائش 24سے 25مارچ تک ایکسپوسنٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں ہو رہی ہے ۔نمائش کیلئے روزنامہ جنگ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کیساتھ بھی ایک معاہدہ کیا تھا۔ نمائش کیلئے جنگ گروپ نے اپنے انتظامات بڑی حد تک مکمل بھی کئے ہوئے ہیں۔…

Read More

ہراساں کرنے پر تاجر ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج

فیصل آباد(نیوزلائن) تاجروں کو بلاجواز ہراساں کئے جانے کے خلاف تاجر ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے‘ کارخانہ بازار میں ٹائر جلا کر ایف بی آر کے خلاف مظاہرہ اور نعرہ بازی کی گئی۔نیوزلائن کے مطابق تاجر تنظیموں نے ایف بی آر کی جانب سے تھانہ ریل بازار میں من گھڑت‘ بوگس اور جھوٹی درخواست دیئے جانے اور تاجروں کو حراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجر بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر تھانہ ریل بازار بھی گئے اور ایف بی آرکی طرف سے دی جانے والی…

Read More

ڈرائی پور ٹ پر کروڑوں کے گھپلے:ایف آئی اے کا چھاپہ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے معاملات میں کروڑوں روپے کے گھپلو ں‘ بے قاعدگیوں اور سرکاری خزانے کو ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں نقصان پہنچانے کی تحقیقات ایف آئی اے نے شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے ڈرائی پورٹ پر چھاپہ مارا اور ایف ڈی ٹی کے کمپیوٹرز‘ فائلیں اور دیگر متعلقہ سامان قبضے میں لے لیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے معاملات میں کروڑوں روپے کے ہیرپھیر کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ ایف آئی اے کو بھی…

Read More

شہباز شریف حکومت اپنا دودھ برانڈ مارکیٹ میں لانچ کریگی

فیصل آباد(احمد یٰسین)میاں شہباز شریف کی حکومت نے باقاعدہ ’’کاروبار‘‘ شروع کردیا۔شہباز شریف حکومت پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کیساتھ اپنا مخصوص دودھ برانڈ مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ اس کاروبار میں پنجاب حکومت کا پارٹنر میان شہباز شریف کے انتہائی قریب سمجھا جانے والا مسلم لیگ ن کا ایک اہم عہدیدار ہو گا۔دودہ کا اپنا مخصوص برانڈ مارکیٹ میں متعارف کروانے کیلئے پہلے سے موجود برانڈز کیخلاف انسدادی مہم اور کھلے دودھ کو مشکوک بنانے کی پروپیگنڈہ مہم چلائی جا رہی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق میاں شہباز شریف…

Read More