پولیس ویلفیئر فنڈ کوکاروبار کیلئے استعمال کیا جانے لگا

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب پولیس نے اہلکاروں کی تنخواہوں سے کٹوتی کرکے تشکیل دئیے گئے پولیس ویلفیئر فنڈ کو کاروبار کیلئے استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ لاہور‘ فیصل آباد سمیت صوبے کے متعدد شہروں میں پولیس ویلفیئرفنڈ کو استعمال کرکے کاروبار کیا جا رہا ہے جبکہ اہلکاروں کو فنڈ سے امداد ملتی ہے اور نہ اس کا عام اہلکار کے فائدے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب پولیس کے کرتا دھرتاؤں نے پولیس ویلفیئر فنڈ کو چھوٹے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرنے کی بجائے…

Read More

انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا اجلاس عام ہلڑ بازی کی نذر

فیصل آباد(نیوزلائن)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا اجلاس عام ممبران کی ہلڑ بازی اور شور شرابے کی نذر ہو گیا۔ممبران میں ہاتھا پائی اور بد کلامی کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غلہ منڈی کے سالانہ انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر اجلاس عام بلایا گیا جو یونین رہنمائوں کے دوگروپوں کے درمیان ہلڑ بازی میں بدل گیا۔ اجلا س کی صدارت میاں آصف اسلم نے کی جس میں جنرل سیکر ٹری رانا ایوب اسلم منج، سر پرست اعلیٰ حافظ محمد…

Read More

میئر سستا بازار سسٹم چلانے میں ناکام ‘ بازار ٹھیکے پر دیدئیے

فیصل آباد(نیوزلائن)میئر فیصل آباد اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی میں مصروف ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے فوج ظفر موج ملازمین سے کام لینے کی بجائے کارپوریشن کے کاموں کو ٹھیکے پر نجی شعبے کے حوالے کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ شہر میں سستے بازار لگانے میں بھی میونسپل کارپوریشن مکمل طور ناکام رہی ہے اور اب میئر فیصل آباد نے ’’ذاتی‘‘فیصلے کے تحت سستے بازاروں کو نجی شعبے کے حوالے کرنا شروع کردیا ہے۔ نیوزلائن کے شہر کے سب سے بڑے اور کامیاب سستے بازار ’’سستا بازارسوساں روڈ‘‘ کی…

Read More

فیصل آباد کے ٹیکسٹائل ملز مالکان16ارب کی ٹیکس چوری میں ملوث

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد کے ٹیکسٹائل ملزم مالکان سولہ ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلے۔ ٹیکس چوری ایف بی آر کی کسی کارروائی میں سامنے نہیں بلکہ خود ٹیکسٹائل ملز کی جمع کروائی گئی ریٹرنز کے جائزے میں ہی چوری سامنے آگئی ہے۔ بااثر صنعتکار ٹیکس چوری کا اعتراف کرنے اور قومی خزانے کو پہنچائے جانے والے نقصان کو پورا کرنے کی بجائے ایف بی آر حکام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی ٹیکسٹائل ملوں نے زیروریٹ سیلز…

Read More

پروسیسنگ ملز مالکان کے وفد کی چیف ایگزیکٹو فیسکو سے ملاقات

فیصل آباد(نیوزلائن)چیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ نے کہا ہے کہ صنعتوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے،صنعتیں لوگوں کو روزگارکی فراہمی،ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار اداکررہی ہیں اور صنعتی صارفین کا فیسکو کے ریونیو میں نمایاں حصہ ہے وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسسنگ ملز ایسوسی ایشن( اپٹپما) کے وفد سے خطاب کر رہے تھے جس نے چئیرمین شیخ خالد حبیب کی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد کے دیگر اراکین میں شیخ محمد امجد سابقہ چئیرمین اپٹپما، چوہدری حبیب احمد…

Read More