ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ‘ شاد محمد ڈی جی انٹیلی جنس ونگ تعینات

فیصل آباد(ندیم جاوید)ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی گئی ہے۔ تمام ریجنز کے چیف کمشنرز تبدیل کردئیے گئے ہیں جبکہ اہم عہدوں پر بھی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آبادشاد محمد کو تبدیل کر کے ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ اویسٹی گیشن ونگ ایف بی آر اسلام آباد کی اہم ترین ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ان کی جگہ ممبر ایف بی آر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر محمد اکرم خان کو چیف کمشنر ریجنل ٹیکس…

Read More

ٹیکس چور ٹیکسٹائیل سیکٹر کے گردگھیرا تنگ‘دو سوتھوک فروشوں کی لسٹ تیار

فیصل آباد(ندیم جاوید)ٹیکس چور ی میں ملوث دو سوکپڑا ڈیلرز کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جن کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ وہ سالانہ350ارب روپے سے زائد کا کپڑا فروخت کرتے ہیں اور ایک پائی کا ٹیکس نہیں دیتے۔ لسٹوں میں دھاگے کا کام کرنیوالی سوتر منڈی اور کپڑے کی تھوک میں فروخت کرنیوالی مارکیٹوں کے بڑے بڑے نام شامل ہیں اور آئندہ چند روز میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر…

Read More

جے آئی ٹی کو 40سال کا ریکارڈ دیدیا‘ایف بی آر میں ٹمپرنگ نہیں ہوئی‘چیئرمین ایٖ بی آر

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پاناما کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو اس کا مطلوبہ تمام ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے جے آئی ٹی سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھا ہم نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا ہے اور جے آئی ٹی کو چالیس سال کا ریکارڈ دیدیا ہے۔ مزید بھی جے آئی ٹی جو مانگے گی اسے فراہم کردیا جائے گا۔ ہم نے ایف بی آر کے ریکارڈ میں کوئی ٹمپرنگ…

Read More

فیصل آباد کے 812پلازہ مالکان ٹیکس چوری میں ملوث نکلے

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں ٹیکس چور مافیا بے نقاب ہو گیا‘ شہر کے 812بڑے پلازوں کو مالکان ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں ان میں 354پلازہ مالکان تو ایسے ہیں جو کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے مالک اور لاکھوں روپے ماہانہ کرایہ وصول کرنے کے باوجود ایک پائی ٹیکس نہیں دیتے جبکہ دیگر ساڑھے چار سو پلازہ مالکان انتہائی معمولی ٹیکس جمع کرواتے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق ایک انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ فیصل آباد کے پلازہ مالکان اربوں روپے کی جائیدادوں کے مالک ہونے اور سالانہ کروڑوں…

Read More

حکومتی معاشی پالیسیاں ناکام‘ تجارتی خسارہ 30ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کی معاشی پالیسیاں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں اور ملکی معیشت کو انتہائی نقصان پہنچا رہی ہیں۔ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے تجارتی خسارہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین درجے پر پہنچ گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تجارتی خسارہ 30ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور حکومت کو غیر ملکی ادائیگیاں کرنے میں شدید ترین دشواری کا سامنا ہے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ملکی درآمدات 48ارب 54کروڑڈالر سے متجاوز…

Read More